ETV Bharat / state

Traders Protest in Muzaffarnagar مظفر نگر میں تاجروں نے دکانیں بند کر کے احتجاج کیا

author img

By

Published : Jan 1, 2023, 1:49 PM IST

مظفرنگر میں ایس ڈی مارکیٹ اور جھانسی کی رانی مارکیٹ کے تاجروں نے اپنے مختلف مطالبات پر دکانیں بند کر کے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Traders Protest and Closed their Shops In Muzaffarnagar

مظفر نگر میں تاجروں نے دکانیں بند کر کے کیا احتجاجی مظاہرہ

مظفر نگر میں تاجروں نے دکانیں بند کر کے احتجاج کیا

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ایس ڈی اور جھانسی رانی مارکیٹ پر میونسپل کونسل کی ملکیت کے دعوے کو لے کر تاجر طبقہ مشتعل ہو گیا ہے۔ ہفتہ کو ایس ڈی اور جھانسی کی رانی مارکیٹ ٹریڈرس ایسوسی ایشن سے وابستہ دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کر کے احتجاج کیا۔ نگر پالیکا پریشد کے ای او ہیمراج سنگھ نے حال ہی میں ایس ڈی ایسوسی ایشن کو 189 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ جس زمین پر ایس ڈی اور جھانسی کی رانی مارکیٹ کی تقریباً 1000 دکانیں قائم کی گئی ہیں، وہ پوری جائیداد بلدیہ کی ہے۔ 70 سال قبل یہ زمین ایس ڈی ایسوسی ایشن کو 30 سالہ لیز پر دی گئی تھی۔ الزام ہے کہ اس اراضی کو تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا لیکن ایس ڈی ایسوسی ایشن نے شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس پر تین منزلہ کمرشل مارکیٹ بنا دی۔ جس کے بعد ایس ڈی ایسوسی ایشن سے وابستہ عہدیداروں کو 189 کروڑ کا نوٹس جاری کیا گیا اور 7 دن کے اندر مارکیٹ خالی کرنے کو کہا گیا۔ اس کے بعد تاجروں میں بےچینی بنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کی بلدیہ کے قبضے میں آجانے سے ہم تاجروں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ Traders Closed their Shops and Staged a Protest In Muzaffarnagar

یہ بھی پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں:JDU National General Secretary کپل پاٹل جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری مقرر

واضح رہے کہ قبل ازیں ضلع مظفر نگر میں ضلع انتظامیہ نے تاجروں کے خلاف کارروائی کی تھی۔ ضلع میں نقلی ماوے سے بنائی جارہی مٹھائی کا کاروبار خوب چلتا ہے۔ نقلی ماوے کی مٹھائی کھانے سے صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔ اس نقلی ماوے کے کاروبار پر روک تھام کے لیے ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے ماہ اکتوبر میں مظفر نگر کے مختلف گاؤں کا دورہ کر کے نقلی ماوے بنا رہے تاجروں کے خلاف کارروائی کی تھی۔ کئی کنٹینر نقلی ماوے ضبط کیے گئے۔ Traders Protest In Muzaffarnagar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.