لکھنؤ: اتر پردیش میں قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں جمعرات کو تاریخ رقم ہو گی، جب پہلی بار کسی سیشن کی نشست مکمل طور پر خواتین ایم ایل ایز کے لیے ریزروہوگی۔UP Legislative Assembly
اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی پہل پر، قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں مانسون اجلاس کے چوتھے دن خواتین ایم ایل ایز کے لیے خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس سیشن میں صرف خواتین ایم ایل اے اپنے مسائل اٹھائیں گی اور ان پر بحث کریں گی۔
آج کے دن کو خواتین ایم ایل اے کے لیے ایک یادگار دن بتاتے ہوئے مسٹر مہانا نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار اتر پردیش کی قانون ساز اسمبلی میں اس طرح کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں صرف خواتین کے لیے خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے۔ دونوں ایوانوں کے تمام ممبران اسمبلی کو اس اجلاس کے دوران موجود رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔
اس سیشن میں صرف خواتین ارکان کو بولنے کا موقع ملے گا۔ ہر خاتون رکن کو بولنے کے لیے 3 سے 8 منٹ ملیں گے۔ اس سیشن کے لیے 150 خواتین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
یو این آئی