اتر پردیش کے جونپور میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوری شدہ آٹھ موٹر سائیکل سمیت تین ملزمین کو گرفتار کرلیا۔
اس معاملے پر سی او مچھلی شہر نے بتایا کہ ایس پی راج کرن کی ہدایت پر مجرموں کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت منگرا بادشاہ پور پولیس ٹیم نے مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔
دراصل پولیس کو گوبند داس پور کے پل پر گاڑی چیکنگ کے دوران مخبر سے خبر ملی تھی کہ دو افراد چوری شدہ موٹر سائیکل فروخت کرنے اٹھرا میں آئے ہیں۔ اس اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کا محاصرہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق رکنے کا اشارہ کرنے کے باوجود ملزمین فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس نے پیچھا ک تین لوگوں کو گرفتار کر لیا.
یہ بھی پڑھیں: جونپور: شاہی قلعہ کا ترکش حمام شرقی طرزِ تعمیر کی ایک زندہ مثال
وہیں، ملزموں کی نشاندہی پر پولیس نے مزید 6 موٹر سائیکل اور چار موبائل فون برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔