ETV Bharat / state

Saran Road Accident سارن سڑک حادثے میں تین افراد کی موت - بہار سڑک حادثہ

بہار کے ضلع سارن میں سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ Saran Road Accident

سارن سڑک حادثے میں تین افراد کی موت
سارن سڑک حادثے میں تین افراد کی موت
author img

By

Published : Dec 14, 2022, 12:26 PM IST

چھپرا: ریاست بہار میں سارن ضلع کے بھیلدی تھانہ علاقے میں ایک چار پہیہ گاڑی کی زد میں آکر تین افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ منگل کی دیر رات گڑکھا تھانہ علاقہ کے کدربگھا گاؤں کے رہنے والے آیوش کمار، کدنا گاؤں کے رہنے والے نیرج کمار اور اتم کمار ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے موٹرسائیکل پر گڑکھا سے مکیر جا رہے تھے۔ اسی دوران بھیلدی تھانہ علاقہ کے کٹسا کے نزدیک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ Bike Accident in Saran

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے چھپرہ صدر اسپتال بھیج دیا۔ پولیس اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Saran Road Accident سارن سڑک حادثے میں بچی کی موت

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.