گونڈہ: اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے انٹیا ٹھوک کوتوالی علاقے میں کوانو پل کے نزدیک منگل کی دیر رات پیش آئے سرک حادثے میں چچا زاد بھائیوں سمیت 3کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 4افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ انٹیا تھوک تھانہ علاقے کے گرام بھوانی پور کلاں گاؤں کے ہرنے والے سمت گپتا(23)اپنے چچا ارجن(48) اور چچا زاد بھائی ادئے بھان(13) اور دیپک(11) کے ساتھ ایک ہی اسکوٹی پر سوار ہوکر بلرامپور کے ککربھکوا گاؤں میں ایک شادی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دیر راتواپسی کرتے وقت انٹیا تھوک۔بلرامپور شاہراہ پر کوانو پل کے نزدیک پہنچے ہی تھے کی ان کی اسکوٹی سامنے سے آرہی بائیک سے ٹکرا گئی۔موٹر سائیکل پر بھی ایک خاتون سمیت تین افراد سوار تھے۔اس خوفناک سڑک حادثے میں اسکوٹی سوار سمت، ارجن، ادے بھان و دیپک اور بائیک سوار چھوٹو(20)، دیوا(17) اور راگنی شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو بلرامپور اسپتال میں پہنچایا جہاں دوران علاج سمت، گپتا، اس کے چچا زاد بھائی دیپک اور بائیک سوار چھوٹو کی موت ہوگئی۔ جبکہ دیگر چار زخمیوں کا علاج جاری ہے۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ وہیں اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے تھانہ درگاہ کے سیتاپور آنکھ اسپتال ے نزدیک بدھ کو ایک ای۔رکشا میں پیچھے سے تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔ جس میں چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bus Accident in Haridwar ہریدوار میں روڈ ویز کی بس کھائی میں گری، دو افراد ہلاک، بارہ سے زیادہ لوگ زخمی
یو این آئی