ریاست اترپردیش میں مارچ اور اپریل کا مہینہ 'موسم بہار' کا ہوتا ہے۔ اس کے بعد مئی اور جون میں 'موسم گرما' یعنی گرمی کا موسم اور پھر جولائی اور اگست میں مانسون' کی آمد ہوتی ہے۔
اترپردیش میں ماہ ستمبر اور اکتوبر 'موسم خزاں' اس کے بعد نومبر اور دسمبر میں 'پری ونٹر' یعنی موسم سرما سے پہلے کا موسم ہوتا ہے اور وہی سال کی شروعات یعنی جنوری اور فروری میں 'موسم سرما' کی آمد رہتی ہے۔
بدایوں میں ماہ مئی کی شروعات سے ہی بارش ہونا شروع ہوگئی تھی اور مئی کی 12 تاریخ سے ہی بارش نے دستک دینا شروع کردیا۔ آپ کو بتا دیں کہ ضلع بدایوں میں موسم گرما میں درجہ حرارت 22 سے 46 ڈگری سیلسئس تک رہتا ہے لیکن بارش نے موسم میں ہونے والی گرمی سے راحت دی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع بدایوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے یہاں اس وقت گرمی سے راحت ملی ہے اور ساتھ ہی بارش کی شروعات کا مطلب مانسون کی جلد آمد کی دستک ہے اب آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ موسم کی کروٹ کب تک رہتی ہے اور اس برس گرمیوں کے موسم میں کتنی بارش ہوگی اور گرمیوں سے کتنی راحت ملے گی۔