ETV Bharat / state

First Convoy Left from Lucknow لکھنؤ حج ہاؤس سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

دارالحکومت لکھنؤ کے مولانا علی میاں ندوی ہاؤس سے عازمین حج کا پہلے قافلے کی پرواز آج سے شروع ہوگئی جس میں تقریباً 600 عازمین حج کا پہلا قافلہ لکھنؤ سے پرواز کررہا ہے۔

18557010
18557010
author img

By

Published : May 21, 2023, 11:18 AM IST

لکھنؤ حج ہاؤس سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

لکھنؤ: لکھنؤ میں واقع مولانا علی میاں ندوی ہاؤس سے عازمین حج کے پہلے قافلے کی پرواز کے موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے صدر محسن رضا، حج اوقاف کے وزیر مملکت دانش آزاد انصاری، مرکزی وزیر کوشل کشور اور مولانا خالد رشید فرنگی محلی سمیت متعدد سرکردہ شخصیات نے حاجیوں کے استقبال میں حج ہاؤس میں پروگرام میں شرکت کی، جہاں پر حاجیوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے اراکین حکومت کے ذریعے حاجیوں کے لیے کیے گئے انتظامات کو ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے ال انڈیا مسلم خواتین پرنسل لاء بورڈ کی صدر شائستہ عنبر نے کہا کہ کمیٹی کے ذریعے تمام تر انتظامات چست اور درست ہیں سبھی اعلیٰ افسران موجود ہیں کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہے اتر پردیش سے تقریبا پچیس ہزار عازمین حج ریاست سے سفر حج پر جارہے ہیں یی سلسلہ 19 جون تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ خاتون خادم الحجاج بھی جاری ہیں جو خواتین کی دیکھ بھال کریں گے اور خواتین کو بھی بغیر محرم کے حج پر جانے کی اجازت ہے اور بڑی تعداد میں خواتین اترپردیش سے تعلق رکھنے والی جارہی ہیں۔ وہیں ایک عازم حج نے بدنظمی پر بھی سوال اٹھایا ہے اور انہوں نے کہا کہ گیٹ پر ہلپ ڈسک نہ ہونے کہ وجہ سے در در بھٹکنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ بھی کئی بدنظمی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.