ETV Bharat / state

پولیس اہلکار کے ذریعہ تاجر کو دھمکی دینے پر تاجر مشتعل

گزشتہ روز دیر شام ایک سب انسپکٹر شہر کے مینا بازار میں کپڑوں کے شوروم میں پہنچے اور خریدے گئے سامان کو واپس کرنے کے لئے کہنے لگے۔ شوروم کے مالک نے جب ان سے مذکورہ سامان کا بل اور ٹیگ مانگا تو سب انسپکٹر طیش میں آگئے۔

The businessman was enraged when a policeman threatened him
پولیس اہلکار کے ذریعہ تاجر کو دھمکی دینے پر تاجر مشتعل
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 7:15 PM IST

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں ایک شوروم میں پولیس اہلکاروں کے ذریعہ تاجر کو دھمکی دینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس افسران نے جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ حالانکہ تاجران نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس اہلکار کے ذریعہ تاجر کو دھمکی دینے پر تاجر مشتعل

تفصیل کے مطابق ریاست میں برسراقتدار آنے کے بعد سے ہی بھلے ہی وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ پولیس اہلکاروں کو عوام سے دوستی بناکر کام کرنے کے احکامات دے رہے ہوں لیکن وردی کے رعب کے چلتے پولیس اہلکار وزیر اعلیٰ اترپردیش کے احکامات کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔

گزشتہ روز دیر شام ایک سب انسپکٹر شہر کے مینا بازار میں کپڑوں کے شو روم میں پہنچے اور خریدے گئے سامان کو واپس کرنے کے لئے کہنے لگے۔ شوروم کے مالک نے جب ان سے مذکورہ سامان کا بل اور ٹیگ مانگا تو سب انسپکٹر طیش میں آگئے اور پھر انہوں نے پولیس والا رعب دکھاتے ہوئے کسی کیس میں پھنسانے کی دھمکی دے ڈالی، اس سے پہلے کہ یہ معاملہ رفع دفع ہوتا، دوکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی کلپنگ سوشل میڈیا میں شام ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا میں کلپ وائرل ہوتے ہی دیوبند کے تاجران میں ناراضگی پیدا ہوگئی اور وہ جمع ہوکر دیوبند کوتوالی پہنچ گئے، اتنا ہی نہیں اس واقعہ کی اطلاع تاجران نے اعلیٰ افسران تک پہنچا دی۔

بتایا جاتا ہے کہ اعلیٰ افسران نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ جب کہ دیوبند پولیس اس معاملے کو غلط فہمی کا بتاکر رفع دفع کرنے کی کوشش میں لگی رہی۔ اس سلسلہ میں سی او رجنیش اپادھیائے نے بتایا کہ معاملہ ان کے علم میں ہے اور پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ اگر پولیس اہلکار قصوروار پائے گئے توا ن کے خلاف محکمہ کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.