ETV Bharat / state

مئو میں سبھاش چندر بوس کی 125 ویں جینتی منائی گئی - سماجی کارکن روندر گپتا

اپنے مضبوط ارادے سے انگریز حکومت کے خلاف جنگ چھیڑنے والے نیتا جی سبھاش چندر بوس آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ نئی نسل کو نیتا جی کی 125 ویں جینتی کے موقع پر ان کے نقش قدم پر عمل پیرا ہونے کا پیغام دیا گیا۔

The 125th birth anniversary of Subhash Chandra Bose was celebrated in Mau
مئو میں سبھاش چندر بوس کی 125 ویں جینتی منائی گئی
author img

By

Published : Jan 23, 2021, 7:24 PM IST

اترپردیش کے ضلع مئو میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں جینتی کے موقع پر انہیں یاد کیا گیا۔ ضلع کی مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے پروگرام منعقد کئے گئے۔ نوجوان شعراء نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی شان میں اپنے اشعار پیش کئے۔ بلاتفریق مذہب و ملت کثیر تعداد میں نیتا جی کے چاہنے والوں نے پروگرام میں شرکت کی۔

مئو میں سبھاش چندر بوس کی 125 ویں جینتی منائی گئی

اس موقع پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جنگ آزادی میں پیش کی گئی قربانیوں سے نئی نسل کو روشناس کرایا گیا۔ حاضرین سے نئی نسل سے نیتا جی کے نقش قدم پر گامزن رہتے ہوئے ملک اور قوم کی فلاح و بہبود میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی۔

The 125th birth anniversary of Subhash Chandra Bose was celebrated in Mau
مئو میں سبھاش چندر بوس کی 125 ویں جینتی منائی گئی

پروگرام کا انعقاد سماجی تنظیموں کے مشترکہ گروپ آزاد ہند سنگٹھن کے زیراہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیے: خصوصی رپورٹ: سبھاش چندر بوس کی زندگی کے آخری ایام

پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن روندر گپتا نے کہا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی کو اپنانے کی ترغیب دی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے ہندو، مسلم و دیگر مذاہب کے ماننے والے یکجہتی کی رسی کو مضبوط کریں۔ پروگرام کے کنوینر لال بہادر یادو آئندہ سال نیتا جی کی جینتی اور بہتر انداز میں منانے کی اپیل کی۔

آزاد ہند سنگٹھن کے بینر تلے یکجا ہوئے نیتا جی کے چاہنے والوں میں خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.