منگل کو ٹی ایل ایم کے ذریعہ شہر کی سٹیٹ بینک آف انڈیا کی مین برانچ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں آنکھ کی جانچ کے ساتھ، ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی جانچ کی گئی۔ کیمپ کے مینیجر دلیپ ورمن نے بتایا کہ ان کا مقصد ہے کہ عوام کو صحت کے تئیں بیدار کیا جائے اور انہیں وقت رہتے بیماریوں کا علاج مہیا کرایا جائے۔ اس کے وجہ سے وہ ہر ماہ چار میڈکل کیمپ منعقد کراتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Anjuman Falah e Insaniyat Activities in Ramadan: ماہ صیام میں انجمن فلاحِ انسانیت کی سرگرمیاں
کووڈ-19 کی وجہ سے یہ سلسلہ تھم گیا تھا لیکن اس کیمپ کے ساتھ وہ سلسلہ پھر سے شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ان کی کوشش رہتی ہے کہ عوام کو ان کا مرض پتہ کر کے ان کا علاج کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مرض سن کر مریض کو علاج بتا دیتے ہیں۔ وہ اپنی سہولت کے مطابق کہیں بھی علاج کرا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ایل ایم ہاسپٹل میں بھی مختلف او پی ڈی شروع ہیں۔ لوگ وہاں بھی آ سکتے ہیں۔