ETV Bharat / state

بارہ بنکی : طالبات کی ردا پوشی کی تقریب - اترپردیش کی خبریں

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے بنکی قصبہ میں واقع مدرسہ نفیس فاطمہ للبنات میں آج جشنِ ردائے فضیلت و قرأت کا اہتمام کیا گیا۔

taqrib e rida poshi at barabanki
بارہ بنکی : طالبات کی ردا پوشی کی تقریب
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 2:23 PM IST

اس تقریب میں تجوید حاصل کرنے والی 5 طالبات کی ردا پوشی کی گئی۔ اس موقع پر وہاں موجود تمام خواتین میں دینی اور سماجی مسائل سے متعلق بیداری پیدا کی گئی ۔

جشنِ ردائے فضیلت و قرأت میں مدرسہ کی طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ اس دوران مدرسہ کی طالبات نے نعت، قرات اور مختلف پروگرامز پیش کیے۔ اس کے بعد مہمان خصوصی حجن نفیس فاطمہ، فہمیدہ صابری رضوی، اور عالمہ علینہ فاطمہ قریشی نے مدرسہ سے تجوید حاصل کرنے والی 5 طالبات کو دوپٹہ اوڑھا کر اور قرآن شریف دیکر ردا پوشی کی۔

بارہ بنکی : طالبات کی ردا پوشی کی تقریب

جشنِ ردائے فضیلت و قرأت کی تقریب میں موررہ تمام عالمہ اور ادیب نے وہاں موجود طالبات کے والدین کو تعلیم کی اہمیت بتائی اور ان سے اپنے بچوں کو خاص کر لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی اپیل کی۔

اس موقع پر عالمہ علینہ فاطمہ نے جہیز کے خلاف خصوصی ہدایت دیں۔ انہوں نے موجود تمام خواتین سے اپیل کی کہ وہ جہیز کی حمایت کسی بھی قیمت پر نہ کریں۔ انہوں نے وہاں تمام خواتین سے کہا کہ وہ عزم لیں کہ وہ نہ تو جہیز دیں گے اور نہ ہی لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.