علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے جنرل سکریٹری فہد نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔
اس دورن انہوں نے بتایا کہ ہم سماج وادی پارٹی میں اس لیے شامل ہوئے ہیں کیونکہ علی گڑھ یونیورسٹی میں جب محمد علی جناح کی تصویر کے معاملے پر یوگی حکومت نے طلبا پر لاٹھی چارج کیا تھا، تب پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہم سب کی مدد کی تھی۔
انہوں نے یوگی حکومت پر الزام عائد کیا کہ یہ حکومت طلبا مخالف ہے۔ اس کے برعکس اکھلیش یادو جی کی بات کی جائے تو وہ طلبا کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے سینیئر رہنما مسعود نے کہا کہ سماج وادی پارٹی تمام مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔
یہ بات دیگر ہے کہ سنہ 2017 میں بی جے پی نے عوام کو گمراہ کر کے اپنی حکومت قائم کرلی تھی لیکن عام انتخابات 2019 میں اور اسمبلی انتخابات 2022 میں بی جے پی کسی بھی صورتحال میں عوام کو گمراہ نہیں کر پائے گی۔