ETV Bharat / state

طلباء کو پہلے اسلام کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانا چاہیے - طلباء کو پہلے اسلام کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانا چاہیے۔

جماعت اسلامی ہند کے نو منتخب امیر سید سعادت اللہ حسینی نےعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال میں خطاب کیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
author img

By

Published : Apr 23, 2019, 1:17 PM IST

امیر سید صادق حسینی نے تاریخی اسٹریچی ہال میں منعقد مداکرہ بعنوان 'دنیا کا بدلتا منظر نامہ اور نوجوانوں کی ذمہ داری' پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور قوم کے مسائل میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ طلبہ نکل کر سامنے آئے اور ملک و قوم کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کریں

انہوں نے درپیش نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تین نکاتی اسکیم پیش کی اور کہا کہ 'یہاں کے طلباء کو سب سے پہلے اسلام کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانے کا کام کرنا چاہیے کیونکہ آج بھی بہت طبقات اور طلبہ اسلام کے پیغام سے ناواقف ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم اسلام کا حقیقی پیغام ان تک پہنچائیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہاں کے طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار سے یونیورسٹی کا چہرہ بنے تاکہ عالمی پیمانے پر یہی چہرہ یونیورسٹی کی شناخت قائم کر سکے،‌ وہیی یہاں کے طلبا جس میدان میں بھی جائیں محنت سے کام کرکے اس میدان میں نوبل انعام حاصل کرنے کا ہر ف طے کریں'۔

جماعت اسلامی ہند اے ایم یو یونٹ کے صدر ڈاکٹر عشر جمال نقوی نے اے ایم یو کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی اسٹریچی ہال ماضی میں منعقد ہوئے کئی اہم جلسوں کا گواہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اس اسٹریچی ہال میں تقریبا 80 سال قبل جماعت اسلامی ہند کے بانی سید عبداللہ علی نے یہاں کے طلباء سے خطاب کیا تھا اور آج 80 سال بعد جماعت اسلامی ہند کے چھٹویی قومی صدر امیر سید سعد اللہ حسینی ہمارے درمیان موجود ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ یونین کے نائب صدر حمزہ صوفیان اور سیکرٹری حذیفہ عمر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ پوری دنیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حال ہی میں کچھ طلبہ نے سول سروسز میں امتحانات کو پاس کیا ہے، اس سلسلے میں مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین بھی اس ضمن میں اہم کام انجام دے رہے ہیں اور وقت وقت پر پروگرام منعقد کرا کر طلبہ کے جوش و جذبہ کو بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں طلبہ سمیت اساتذہ بھی موجود رہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.