نوئیڈا: ریاست اتر پردیش میں جاری ٹریفک ماہ کے دوران، پولیس کمشنر، سیکٹر-108، نوئیڈا، اتر پردیش کے دفتر میں ایک ٹریفک بیداری پروگرام اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کمشنر آلوک سنگھ کی جانب سے چراغ جلا کر پروگرام کا رسمی طور آغاز کیا گیا اور ساتھ ہی ٹریفک پارک میں واقع ’’نمونہ ریل‘‘ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ Traffic Awareness Programme rally organized in Noida
ٹریفک بیداری پروگرام میں تقریباً 300 اسکولی طلباء اور 20 این سی سی کیڈٹس نے حصہ لیا۔ پروگرام کے دوران طلباء کی جانب سے ٹریفک کے حوالے سے پروگرام پیش کیا گیا اور پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے طلباء کی جانب سے ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے پیش کی گئی ’’اسائنمنٹ‘‘ کا مطالعہ کرکے اس کی کافی سراہنا کی۔ Students NCC Cadets Participated in Noida Traffic Awareness Programme
قابل ذکر ہے کہ ریاست میں ہر سال نومبر کے مہینے کو ٹریفک ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے جس میں ٹریفک پولیس، مختلف اسکولوں کے طلباء، این سی سی کیڈٹس کی جانب سے ٹریفک پولیس، اسکول کے طلباء، این سی سی کیڈٹس اور مختلف مقامات پر تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ عوام الناس کو پروگرام پیش کرکے ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔ اسی کڑی کے تحت پولیس کمشنر آفس، سیکٹر-108، نوئیڈا میں روڈ سیفٹی ماہ پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں 300 اسکولی طلباء اور 20 این سی سی کیڈٹس نے حصہ لیا۔ پروگرام میں طلباء نے ٹریفک کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش کیے۔
مزید پڑھیں: گاندربل: روڈ سیفٹی ماہ کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے کہا کہ ’’ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ملک کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر ٹریفک قوانین پر سب سنجیدگی سے عمل کریں گے تو شاید حادثات میں کافی حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس ماہ کے دوران لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے ذریعے لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کا کام بھی کیا جائے گا۔ یہ صرف ٹریفک ماہ نہیں ہے بلکہ ایک مشن ہے جو مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔‘‘
ٹریفک بیداری پروگرام کو مزید معلوماتی بنانے کے لیے، نوئیڈا کے سیکٹر-108 پولیس کمشنر کے دفتر میں اسٹال لگائے گئے تھے، جس میں طلبہ کو ٹریفک سے متعلق آلات - اسپیڈ ریڈار، باڈی وارننگ کیمرے، ڈیسیبل وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ طلباء نے تمام آلات کا بغور مشاہدہ کیا۔ ٹریفک بیداری پروگرام میں پولیس کمشنر آلوک سنگھ کی جانب سے میپل ایپ، میپ مائی انڈیا کی ٹیم سے میپل ایپ کے ذریعے ٹریفک ایڈوائزری اور ٹریفک اپ ڈیٹس کے حوالے سے رائے بھی لی گئی۔