ETV Bharat / state

Azam Khan Release:اعظم خان کے حامیوں کا بیان ’’ہم سماجوادی نہیں اعظم وادی ہیں’’ - اعظم خان کے حامیوں کے درمیان جشن کا ماحول

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن اسمبلی اعظم خان بالآخر سیتاپور جیل سے رہا ہوکر رامپور میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ سیتاپور سے لے کر رامپور تک اعظم خان کے حامیوں نے ہر جگہ ان کا پُرتپاک خیر مقدم کیا۔Samajwadi Party Leader Azam Khan Released from Prison

اعظم وادی
اعظم وادی
author img

By

Published : May 21, 2022, 9:57 AM IST

سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی اعظم خاں 27 ماہ بعد سیتاپور جیل سے رہا ہوکر رامپور میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ چکے ہیں۔ اعظم خان کے حامی اپنے رہنما کو دیکھنے کے لئے صبح سے ہی ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھے۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں اعظم خاں کے حامیوں نے کہا کہ وہ پہلے اعظم وادی ہیں بعد میں سماجوادی۔

Samajwadi Party Leader Azam Khan Released from Prison

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن اسمبلی اعظم خاں آخر کار سیتاپور جیل سے رہا ہوکر رامپور میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ سیتاپور سے لے کر رامپور تک اعظم خان کے حامیوں نے ہر جگہ ان کا پُرتپاک خیر مقدم کیا، وہیں رامپور میں اعظم خاں کے ہزاروں حامی صبح سے ہی اپنے رہنماء سے ملنے کے لئے اعظم خاں کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھے۔

اعظم وادی

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران اعظم خاں کے حامیوں نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رامپور میں آج عید اور دیوالی جیسے تہوار ہیں، کیونکہ ان کے رہنما اعظم خاں 27 ماہ بعد رامپور پہنچے ہیں۔

دلت سماج سے تعلق رکھنے والے دلت رہنماء دھرم کمار نے کہا کہ اعظم خاں کو وہ اپنا مسیحا مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں کو فرضی معاملوں میں قید و بند رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان کو صرف اس بات کی سزا ملی ہے کہ وہ غریبوں کے کام آتے ہیں۔ تعلیم کے لئے جدوجہد کرتے ہیں اور بلا تفریق مذہب و ملت سب کے حقوق کا پاس و لحاظ رکھتے ہیں۔

وہیں انہوں نے سماجوادی پارٹی کے اندر جاری انتشار اور اعظم خاں کے معاملہ میں سماجوادی کے سربراہ کی خاموشی پر کہا کہ ہم اب سماجوادی پارٹی کے ساتھ نہیں ہیں، ہم صرف اعظم خاں کے ساتھ ہیں اور ہم اعظم وادی ہیں، اسی طرح وہاں موجود اعظم خاں کے دیگر حامیوں نے بھی کہا کہ وہ سماجوادی نہیں بلکہ اعظم وادی ہیں اور اعظم خاں سے محبت کی وجہ سے ہی 40-40 کلومیٹر دور سے اپنے رہنماء کی جھلک دیکھنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اعظم خاں تقریباً 27 ماہ سے سیتاپور جیل میں قید تھے۔ 26 فروی 2020 کو 80 سے زائد مقدمے عائد ہونے کی وجہ سے وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عدالت میں خود سپردگی کی تھی، جس کے بعد انہیں رامپور کی ضلع جیل بھیج دیا گیا تھا، اس کے بعد اگلے دن ضلع انتظامیہ نے سکیورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے سیتاپور جیل منتقل کر دیا تھا۔

اس وقت سے اعظم خاں سیتاپور جیل میں ہی قید تھے۔ آخری معاملہ سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل ہونے کے بعد وہ جیل سے باہر آئے ہیں۔ اس درمیاں اعظم خاں کے حامیوں اعظم خاں کا مختلف مقامات پر پرتپاک استقبال کیا۔ رامپور میں شدید گرمی کے باوجود اعظم خاں کے حامی صبح سے ہی اعظم خاں کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:Distribution of Sweets on Azam Khan Bail: اعظم خان کی ضمانت پر رامپور میں مٹھائیاں تقسیم

اعظم خاں کو دیکھتے ہی ان کے حامیوں نے 'اعظم خاں زندہ باد'، 'انقلاب زندہ باد' کے نعرے لگانا شروع کر دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.