ETV Bharat / state

ST Hasan on Police Action: 'بے قصور نوجوانوں پر کارروائی نہ کی جائے'

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 4:11 PM IST

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معمولی باتوں پر لوگوں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔ آخر حکومت نوپور شرما اور نوین جندل کو جیل کیوں نہیں بھیج رہی ہے۔ ST Hassan Criticizes BJP Government

ST Hassan Criticizes BJP Government
بے قصور نوجوانوں پر کارروائی نہ کی جائے

مرادآباد: ریاست اترپردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرادآباد میں جن لوگوں پر کارروائی ہوئی ہے، وہ سب بے قصور ہیں۔ جس پر کارروائی کرکے جیل بھجینا چاہیے تھا، ان پر کارروائی نہیں کی جارہی ہے، بے قصور نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کے مطالبہ پر مرادآباد میں بعد نماز جمعہ کچھ نوجوانوں نے مظاہرہ کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے انہیں منتشر کردیا تھا اور پھر پولیس نے تقریبا 25 افراد کو گرفتار کیا۔

ڈاکٹر ایس ٹی حسن

انہوں نے کہا کہ اگر نوپور شرما اور نوین جندل کو جیل بھیج دیا جاتا تو آج اس طرح کا ماحول نہیں ہوتا۔ آخر حکومت ان دونوں کو جیل کیوں نہیں بھیج رہی ہے، کیا مجبوری ہے ان کی؟ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے مزید کہا کہ توہین رسالت کے معاملے میں ملک ہی نہیں بلکہ امریکہ اور دیگر بیرونی ممالک میں بھی مظاہرہ ہورہا ہے۔ اس معاملے میں دنیا بھر میں بھارت کی شبیہ خراب ہورہی ہے اور بی جے پی حکومت ان دونوں کو جیل بھیجنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سبھی بے قصور نوجوانوں کو فوری طور پررہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Who Is Afreen Fatima: آفرین فاطمہ کا تعلیمی، سیاسی اور سماجی سفر۔۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.