ETV Bharat / state

Haldwani case ہلدوانی معا ملہ پرایس ٹی حسن نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا - ایس ٹی حسن نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا

ہلدوانی معاملہ پر سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ میں اس ملک کی سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس فیصلے سے سپریم کورٹ کا پیغام پوری دنیا تک پہنچا ہے، اگر کسی کو انصاف مل سکتا ہے تو وہ سپریم کورٹ ہے۔MPST Hasan thanked the Supreme Court

ڈاکٹر ایس ٹی حسن
ڈاکٹر ایس ٹی حسن
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 8:53 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے ہلدوانی میں ریلوے تجاوزات کے معاملے پر بالآخر ہلدوانی کے لوگوں کو سپریم کورٹ سے راحت مل گئی ہے، اگلی تاریخ 7 فروری مقرر کی گئی ہے۔سپریم کورٹ سے اسٹے ملنے کے بعد ہلدوانی کے عوام خوش ہیں،انہوں نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے۔MPST Hasan thanked the Supreme Court

ڈاکٹر ایس ٹی حسن
ادھر اس معاملہ پر مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ہلدوانی معاملے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے لوگوں کو انصاف دیا ہے اور انہیں قانون کا یقین دلایا ہے، لوگوں کو انصاف ملے گا۔ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے مزید کہا کہ ہلدوانی کے لوگ تقریباً 10 دنوں سے انصاف کے لیے احتجاج کر رہے تھے، اور ہاتھ اٹھا کر اللہ سے دعا مانگ رہے تھے۔سپریم کورٹ میں اس کیس کی اگلی سماعت 7 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔عوام کو امید ہے کہ انہیں انصاف ملتا رہے گا۔ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ میں احتجاج کے دوران اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے ہلدوانی پہنچا تھا، میں نے دیکھا کہ وہاں کے لوگ سخت سردی کے موسم میں انصاف کے حصول کے لئے جد و جہد کر رہے تھے، کیونکہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے7 دنوں کے اندر ریلوے کے قریب تعمیر شدہ 5000 مکانات کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔نینی تال ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہلدوانی کے لوگ سپریم کورٹ پہنچے اور سپریم کورٹ نے نینیتال ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد کو 7 دن کے اندر نہیں ہٹایا جا سکتا، اس لیے اس کی اگلی سماعت 7 فروری کو ہے۔

مزید پڑھیں:Maulana Zahid Raza ہلدوانی معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم، مولانا زاہد رضا رضوی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.