ریاست اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 15 دسمبر کو طلبا اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی، جسے لے کر ایس ایس پی آکاش کلہری نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک خط لکھا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کو لکھے گئے ایک خط میں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 12 طلباء کی تصاویر اور وڈیو فوٹیج کی بنیاد پر شناخت کی گئی۔ اس لیے ایم یو انتظامیہ ان طلبا کے خلاف کارروائی کریں۔
مزید پڑھیں: اے ایم یو: 10 ہزار طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج
واضح رہے کہ 15 دسمبر کی رات ، طلبا نے تھانہ سول لائن کے علاقے میں واقع اے ایم یو کیمپس میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں طلبہ اور پولیس کے درمیان میں جھڑپ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں طلبا کی تصاویر اور وڈیوز ملی ہیں جن طلبا نے پر پتھراؤ کیا ہے۔