اس برس شمالی حلقے کے مقابلہ کی ذمہ داری ایودھیا کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی کو ملی ہے۔
بارہ بنکی کے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں ہو رہے اس مقابلہ میں 34 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ناک آوٹ بیس لیگ پر مبنی اس مقابلہ میں ہر زون سے چار چار ٹیمیں نکلیں گی۔ جن کے درمیان نیشنل مقابلہ ہوگا۔
مقابلہ کا افتتاح اودھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر منوج دکشت اور اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی ایکزوکیٹو ڈائریکٹر رچنا گوول نے کیا۔
افتتاحی میچ دہلی اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا۔
مقابلے کا فائنل 27 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
اس موقع پر کھیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اودھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر منوج دکشت نے کہا کہ 'ملک کی معاشی ترقی کے لئے کھیلوں کا ہونا ضروری ہے۔ کوئی بھی ملک ہو کھیل میں آگے ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔'