ETV Bharat / state

شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری کے بانی سے خصوصی گفتگو - اسلامی قوانین

مظفر نگر میں شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری کے 21 سال مکمل ہونے پر لائبریری کے بانی سے خصوصی گفتگو ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے محلہ کھالے پارکے لوہیا بازار کی تاریخی حوض والی جامع مسجد میں واقع شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری کے 21 ویں یوم تاسیس کے موقع پر لائبریری کے بانی قاری محمد خالد بشیر قاسمی سے اسلامک لائبریری کی خاصیت سے متعلق خصوصی گفتگو

مظفر نگر میں شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری کے 21 سال مکمل ہوگئے

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 12:25 PM IST

مظفر نگر میں شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری کو کئی ایوارڈز اور انعامات حاصل ہوچکے ہیں

انہوں نے بتایا کہ شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری جامع مسجد مظفرنگر میں قائم ہے تقریباً 21 سال قبل لائبریری دارالعلوم دیوبند کے کارگذار مہتمم قاری سید عثمان صاحب نے اس لائبریری کا افتتاح کیا تھا۔ وہی اس لائبریری کے سرپرست بھی ہیں۔ یہ لائبریری فروغِ علم کے لیے قائم کی گئی تھی اور یہ لائبریری اب تک بھی علم کی فروغ کی خدمات کو انجام دے رہی ہے۔ 21 سالہ طویل وقفہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کتابوں سے استفادہ کیا، جس کے ہمارے پاس ریکارڈ بھی موجود ہیں۔

نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے نگران لائبریری قاری محمد خالد بشیر قاسمی سے تفصیلات حاصل کی

قاری محمد خالد نے بتایا کہ لائبریری میں مختلف موضوعات پر کئی زبانوں میں کتابیں موجود ہیں، جیسے کہ عربی ہے فارسی ہے, ہندی کے علاوہ انگلش بھی ہے۔ لیکن اردو زبان میں سب سے زیادہ کتابیں ہیں۔ ان سب زبانوں میں اسلامک لٹریچر یہاں پر موجود ہے قرآن کریم اور اس کی تفاسیر اور احادیث مبارکہ، تاریخ اور سیرت پاک جیسے موضوعات پر کتابیں موجود ہیں جو اسلام کے اہم موضوعات ہیں۔ سبھی کتابیں یہاں پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لائبریری قائم کرنے کا مقصد ایک یہ بھی تھا کہ اسلامک لٹریچر کی حفاظت کی جائے، اس کے پیش نظر ہمارے پاس بہت سی ایسی کتابیں ہیں جو اس وقت نایاب اور نادر کتابیں ہیں، ان میں سے ایک قلمی قرآن کریم کا نسخہ بھی ہے جو ایک اندازے کے مطابق شاہ جہانی دور کا ہے۔ یہاں پر اس وقت بہت سی ایسی کتابیں بھی ہیں جو کہ نایاب ہیں وہ یہاں پر مختلف شرائط کے تحت دستیاب ہیں۔

لائبریری کا ایک بڑا مقصد قومی یکجہتی بھی تھا۔ قومی یکجہتی پر یہاں پر ہر سال مختلف پروگرام ہوتے رہتے ہیں، جیسے یوم آزادی، یوم جمہوریہ اور فروغ اردو جیسے مختلف پروگرام یہاں پر منعقد ہوتے ہیں۔ اس لائبریری سے ہر طبقہ استفادہ کر رہا ہے۔ علمائے کرام بھی یہاں تشریف لاتے ہیں، نوجوان اور اسکول کالج کے اسٹوڈنٹ بھی اور خواتین اور حضرات بھی لائبریری سے اسلامیات پر استفادہ کرتے ہیں۔ ساتھ ہی برادرانِ وطن خاص طور پر ایڈوکیٹ حضرات اسلامک لاء، اصول وقوانین کو پڑھنے کے لیے یہاں پر آتے ہیں اور یہ اللہ کا کرم ہے کہ لائبریری اپنے مقصد میں کامیابی کی طرف آگے بڑھ رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.