ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمان کی کورونا سے موت - سابق رکن پارلیمان چندر ناتھ سنگھ

اترپردیش کے مچھلی شہر کے سابق رکن پارلیمان چندر ناتھ سنگھ کی کورونا سے موت ہوگئی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمان کی کورونا سے موت

author img

By

Published : Sep 6, 2020, 1:43 PM IST

اہل خانہ اور ایس پی رہنماؤں کی موجودگی میں لکھنؤ میں ان کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

سابق رکن پارلیمان کے اہل خانہ کی جانچ کرائی جارہی ہے، انہیں کورنٹائن کیا گیا ہے حالانکہ کافی وقت سے سابق رکن پارلیمان باہر ہی رہ رہے تھے۔ ایسے میں ان کے فرزند کے علاوہ کوئی ان کے ساتھ نہیں تھا۔

پرتاب گڑھ کے نگر کوتوالی کے بھگوسرا کے رہنے والے سی این سنگھ سنہ 1998 میں پرتاب گڑھ صدر سیٹ سے ایس پی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس کے بعد سنہ 2002 میں وہ مچھلی شہر سے ایس پی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمان منتخب ہوئے۔ مچھلی شہر پارلیمانی حلقے میں دو اسمبلی حلقے، پٹی اور بیراپور بھی آتے تھے، انہوں نے اپنی اہلیہ اوشا سنگھ کو صدر ودھان سبھا سے ضمنی انتخاب لڑایا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکیں۔

وہ کچھ دنوں کے لیے بی ایس پی میں بھی گئے، ایم ایل سی کا انتخاب بھی لڑا لیکن کامیابی نہیں ملی۔ وہ پھر ایس پی میں شامل ہوگئے، سابق رکن پارلیمان امر سنگھ کے قریبی مانے جاتے تھے، وہ ملائم سنگھ یادو اور اکھیلش یادو کے بھی قریبی تھے۔

سابق رکن پارلیمان چندر ناتھ سنگھ کافی وقت سے بیمار تھے ، ایک مہینے قبل انہیں اچانک لیور میں انفیکشن ہونے سے رام منوہر لوہیا ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، بعد میں ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔جس کے علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.