نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور انہیں دہلی کے قریب گڑگاؤں کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میدانتا میں داخل کرایا گیا ہے۔ Mulayam Singh Yadav news
بتایا جا رہا ہے کہ انہیں پیشاب میں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ ہسپتال میں ہیلتھ چیک اپ کے دوران آکسیجن کم ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں بھیجنا پڑا۔ Mulayam Singh Yadav news
دریں اثنا، سماج وادی پارٹی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نیتا جی گروگرام کے میدانتا ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں، ان کی حالت مستحکم ہے۔ سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی کے صدر اور ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو اور ان کی اہلیہ ڈمپل یادو ہسپتال پہنچ گئی ہیں۔ اکھلیش یادو نے ملائم سنگھ یادو کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے طویل بات چیت کی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بھائی شیو پال سنگھ یادو بھی دہلی میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملائم سنگھ یادو کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور خیر خواہ ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔
یواین آئی
یہ بھی پڑھیں : Akhilesh Slams Yogi یوپی میں بہتر حکمرانی کا یوگی آدتیہ ناتھ کا دعویٰ کھوکھلا، اکھلیش یادو