لکھنو: یکم محرم سے عزاداری کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 جانثاروں کو یاد کیا جاتا ہے۔ لکھنؤ کی عزاداری پورے ملک میں مشہور ہے، یکم محرم سے امام بارگاہ امام باڑے عزا خانے درگاہ سجا دیے جاتے ہیں۔ جس میں نوحہ سوز خانی ،مرثیہ خوانی مجلس اور ذکر امام حسین اور اہل بیت اطہار کو یاد کیا جاتا ہے، امام حسین سے عقیدت کا اظہار کرنے کے طریقے مختلف ہیں۔ لکھنو میں عزاداران تعزیہ ،علم ،شبیہ روضہ عزا خانوں میں سجاتے ہیں اور تعزیہ کو بوسہ دیتے ہیں۔
محرم میں کاغذ کے تعزیے کے روایت برسوں سے چلی آرہی ہے، لیکن موجودہ دور میں چاندی کے تعزیہ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لکھنو کے صرافہ بازار میں بڑی تعداد میں خوبصورت نقاشی شدہ چاندی کی تعزیے فروخت ہو رہے ہیں۔ جس کو عوام پورے عقیدت و احترام کے ساتھ خریداری کر رہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے صرافہ بازار میں مہندی سنس دکان کے مالک نے بتایا کہ چاہے کاغذ کے تعزیہ ہو یا چاندی کا تعزیہ ہو سبھی کے ساتھ یکساں عقیدت ہوتی ہے۔ حسب استطاعت لوگ تعزیہ کی خریداری کرتے ہیں اور اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چاندی کی تعزیے میں خوبصورت نقاشی ہوتی ہے یہ سبھی کاریگر نہیں بنا سکتے ہیں۔ ایک چاندی کی تعزیت تقریبا 20 کاریگروں کے ہاتھوں سے گزرتا ہے اور اس میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے انہوں نے کہا کہ چاندی کی قیمت کی شروعات 1500 سے ہوتی ہے اور اس کی کوئی انتہا نہیں ہوتی ہے۔ جس طریقے سے ہمیں آرڈر ملتے ہیں۔ اسی اعتبار سے ہم تعزیہ بناتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Yamuna Reaches Walls of Taj Mahal یمنا کا پانی تاج محل کی دیواروں تک پہنچا
انہوں نے کہا کاغذ کا تعزیہ کربلا میں دفن کر دیے جاتے ہیں لیکن چاندی کے تعزیہ دفن نہیں کرتے ہیں اسے عزا خانے میں سجا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایام محرم کے تمام تر سازو سامان ہمارے یہاں دستیاب ہیں۔ علم تعزیہ،زری کے پٹکے، دلدل مشکیزہ شبیہ روزہ امام حسین سمیت متعدد تبرکات شامل ہیں ایام عزا میں ان کے مانگ زیادہ ہو جاتی ہے اور بڑی تعداد میں ان کی خریداری ہوتی ہے۔