نوئیڈا: خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے بی جے پی رہنما شریکانت تیاگی کو نوئیڈا پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ شریکانت نوئیڈا کی ایک سوسائٹی میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں مفرور تھا۔ پولیس نے منگل کو اس کی بیوی کو دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔ ایک حالیہ وائرل ویڈیو میں شریکانت تیاگی کو نوئیڈا کے سیکٹر 93 میں واقع گرینڈ اومیکس میں خاتون پر حملہ اور بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور تب سے وہ فرار تھا۔ شریکانت تیاگی کو نوئیڈا پولیس آج گوتم بدھ نگر کی سورج پور کورٹ میں پیش کرے گی۔ Shrikant Tyagi Arrested
-
#ShrikantTyagi arrested by Police near Noida in Uttar Pradesh: Uttar Pradesh Police Sources
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) August 9, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
In a recent viral video, Tyagi was seen assaulting and abusing a woman at Grand Omaxe in Noida's Sector 93 and was on a run ever since. pic.twitter.com/lVqeva3CGh
">#ShrikantTyagi arrested by Police near Noida in Uttar Pradesh: Uttar Pradesh Police Sources
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) August 9, 2022
In a recent viral video, Tyagi was seen assaulting and abusing a woman at Grand Omaxe in Noida's Sector 93 and was on a run ever since. pic.twitter.com/lVqeva3CGh#ShrikantTyagi arrested by Police near Noida in Uttar Pradesh: Uttar Pradesh Police Sources
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) August 9, 2022
In a recent viral video, Tyagi was seen assaulting and abusing a woman at Grand Omaxe in Noida's Sector 93 and was on a run ever since. pic.twitter.com/lVqeva3CGh
اتر پردیش پولیس مسلسل شریکانت تیاگی کی تلاش میں تھی۔ بالآخر منگل کی صبح اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ نوئیڈا پولیس نے شریکانت تیاگی کی ایک اور کار برآمد کی ہے جس پر 'یوپی ودھان سبھا' کا اسٹیکر لگا ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شریکانت تیاگی مسلسل اپنی بیوی اور اپنے وکیل سے موبائل فون پر بات کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس موبائل لوکیشن سے ہی اس تک پہنچ سکی اور اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے آج دوبارہ اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا۔ اس سے قبل جمعہ کو پولیس نے شریکانت تیاگی کی بیوی کو حراست میں لیا تھا اور اس سے 24 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی تھی۔
واضح رہے کہ نوئیڈا پولیس نے گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تیاگی پر 25 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔ اس کی تلاش میں نوئیڈا پولس کی آٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور جو تین ریاستوں میں اس کی تلاش کر رہی تھیں۔ پیر کو نوئیڈا میں ایک رہائشی سوسائٹی میں واقع اس کے گھر پر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی جی ایس ٹی ٹیم نے ملزم پر دباؤ ڈالنے کے لیے بھنگیل میں اس کی دکانوں پر بھی چھاپے مارے۔
واضح رہے کہ 6 اگست کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بی جے پی لیڈر شریکانت تیاگی کو ایک خاتون پر چیختے ہوئے اور گالی گلوچ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر 15 لوگ زبردستی نوئیڈا کی گرینڈ اومیکس سوسائٹی میں داخل ہوئے اور متاثرہ کے خاندان کو دھمکیاں دیں۔ اس کے بعد رکن اسمبلی مہیش شرما موقع پر پہنچے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
شریکانت تیاگی کے گھر پر غیر قانونی تعمیر مسمار: دوسری جانب دباؤ بنانے کے لیے شریکانت تیاگی کے گھر پر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا۔ Shrikant Tyagi Arrested by Police Near Noida