ETV Bharat / state

مسلم رہنماؤں کی بے جا گرفتاری غلط: مولانا یعسوب عباس - مولانا یعسوب عباس

آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا یعسوب عباس نے تبدیلیٔ مذہب کے نام پر مذہبی رہنماؤں کی گرفتاری کی سخت مذمت کی۔

مولانا یعسوب عباس
مولانا یعسوب عباس
author img

By

Published : Sep 29, 2021, 5:46 PM IST

مولانا یعسوب عباس نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران تبدیلیٔ مذہب کے نام پر مذہبی رہنماؤں کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ مولان یعسوب عباس نے کہا کہ 'جنگل راج میں بے بنیاد الزامات کے تحت بے قصوروں کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ اگر کوئی مجرم ہے تو ہمارے ملک میں عدلیہ ہے، قانون ہے۔ اس کے تحت کارروائی ہو۔

مولانا یعسوب عباس

واضح رہے کہ ماضی قریب میں مولانا کلیم صدیقی کو میرٹھ سے اے ٹی ایس نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد لکھنؤ میں پریس کانفرنس کر کے اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر نے بتایا تھا کہ تبدیلیٔ مذہب کے متعدد کاموں میں مولانا کلیم صدیقی ملوث تھے اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں ان کی رہائی کے لیے آوازیں بلند ہورہی ہیں جب کہ کچھ جگہوں پر احتجاج بھی کئے جارہے ہیں اس حوالے سے کچھ لوگوں کی گرفتاری بھی ہوئی جس کے بعد سینیئر آئی اے ایس افسر افتخار الدین سے بھی پوچھ گچھ کے لیے ایس آئی ٹی کی تشکیل دی گئی ہے۔

مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ کسی بھی شخص کو تبدیلیٔ مذہب کے نام پر گرفتار کرنا غلط ہے اس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.