ETV Bharat / state

علیگڑھ میں بچی کا قتل: قصورواروں کو پھانسی کا مطالبہ

ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں قرض ادا نہ کرنے پر تین برس کی معصوم بچی کا گلا دبا کر قتل کرنے کا معاملہ طول پکڑنے لگا ہے۔ بچی کے والد نے قصورواروں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

'مجرموں کو سرعام پھانسی دے دی جائے'
author img

By

Published : Jun 8, 2019, 8:31 AM IST

متاثرہ کے والد بنواری لال شرما نے کہا کہ اس کی 3 سالہ بچی نے حال ہی میں اسکول میں داخلہ لیا تھا اور وہ موسم گرما کے وقفے کے بعد دوبارہ اسکول جانے کے انتظار میں تھی۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو تھانہ ٹپل علاقے میں دو سال 6 مہینے کی ٹنکل نامی بچی کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ اس کے بعد 31 مئی کو بچی کے والد بنواری لال نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ 2 جون کی صبح ٹپل قصبے کے پاس کوڑے کے ڈھیر میں بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

متاثرہ کے ولد نے کہا کہ اگر پولیس نے 31 مئی کو کارروائی کی ہوتی تو آج ان کی بچی زندہ ہوتی۔ اس معاملے میں پولیس نے دو افراد زاہد اور اسلم کو گرفتار کیا ہے۔

شرما نے زاہد کے بیٹے کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور قصورواروں کو موت کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بچی کے والد نے جنسی زیادتی کا بھی الزام عائد کیا تھا لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں کی گئی تھی۔

Intro:Body:

She was eager to join school after summer break, says UP girls father

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.