اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے چیئرمین (اقلیتی) شاہنواز عالم کو 15 دن بعد ضمانت مل گئی ہے۔ معلوم رہے کہ انہیں 30 جون کو گولف اپارٹمنٹ سے رات کے وقت گرفتار کر لیا گیا تھا۔
گرفتاری کے بعد ریاستی صدر اجے کمار للو کی قیادت میں کانگریسی کارکنان نے ہنگامہ کیا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت کانگریس کے بڑھتے قدم کے سبب پریشان ہے، جس وجہ سے وہ کانگریسی لیڈران کو بلاوجہ کے مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت کانگریس کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شاہنواز عالم نوجوان لیڈر ہیں، جن کی قیادت میں مسلم سماج کا بڑا طبقہ دوسری پارٹیوں سے منہ موڑ کر کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔
شاہنواز عالم کو ضمانت مل گئی ہے لیکن ابھی رہائی نہیں ہوئی۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ جیل سے نکلنے کے بعد وہ یوگی حکومت پر کتنا حملہ آور ہوتے ہیں؟