ETV Bharat / state

ہردوئی: خانقاہ ساغریہ نظامیہ میں 'شان سیدہ کائنات کانفرنس' کا انعقاد - etv bharat news

سیده فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کی ولادت کے موقع پر گذشتہ شب شہر کے محلہ منگل بازار میں واقع خانقاہ ساغریہ نظامیہ میں 'تحریک پرچم محمدی' کی جانب سے "شان سیدہ کائنات کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔

خانقاہ ساغریہ نظامیہ میں 'شان سیدہ کائنات کانفرنس' کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 10:01 PM IST

اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں پیغمبر اسلام محمد ﷺ کی صاحبزادی شہزادیِ کونین سیده فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کی ولادت کے موقع پر گذشتہ شب شہر کے محلہ منگل بازار واقع خانقاہ ساغریہ نظامیہ میں تحریک پرچم محمدی کی جانب سے "شان سیدہ کائنات کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر زبیر احمد نقشبندی نے کی اور نظامت اقبال احمد نقشبندی نے فرمائی۔ مہمان خصوصی فرید الدین احمد رہے۔ شعراء نے نعت و منقبت کا نزرانہ عقیدت پیش کیا اور علماء نے خطاب کر کے شہزادیِ کونین کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی۔

اس دوران فرید الدین احمد نے کہا کہ حضرت فاطمہ بی بیؓ کی زندگی تمام خواتین کے لئے ایک مثال ہے۔ اسلام اور کائنات میں شہزادی فاطمہ زہرا واحد ہیں جن کی کوئی مثال نہیں ہے۔ شہزادی فاطمہ زہرا کی سیرت نمونہء عمل ہے۔ وہ پاکیزگی، سچائی اور حیا کا مرکز ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم خواتین کو مغرب کی پیروی کرنے کے بجائے حضرت فاطمہ زہرا کی تعلیمات کو اپنانا چاہئے کیونکہ حضرت فاطمہ زہرا خواتین کے لئے مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف نذر و نیاز تک ہی سیده فاطمہ زہرا کی ذات کو محدود نہ رکھیں بلکہ ان کی سیرت کو اپنی فلاح و بہبود کے لیے زندگی میں شامل کریں۔

درگاہ حضرت ساغر میاں کے سجادہ نشین معیز الدین احمد ساغری چشتی نظامی نے کہا کہ نبوت کا سلسلہ حضرت محمدﷺ کے بعد ختم ہوگیا لیکن اہل بیت اطہار کا تسلسل جاری رہا، جس میں رسول اکرمﷺ سمیت حضرت علیؓ، بی بی فاطمہ زہراؓ، امام حسنؓ اور امام حسینؓ شامل ہیں اور یہی دین کی بنیاد ہیں۔

مزید پڑھیں:

شب قدر کے موقعے پر مختلف پروگرام

انہوں نے حضرت فاطمہؓ کے مرتبے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'جب بھی حضرت محمدﷺ کی بیٹی ان سے ملنے آتیں تو آپ اپنی بیٹی کے استقبال کے لیے کھڑے ہوجاتے تھے۔'

اس موقع پر اسرارالحق منا صابری، داؤد رضا، فیاض ساغری، شفیع احمد صابری، صوفی احتشام، انوارالحق، مسعود الحسن، فیاض ساغری، فرحان ساغری، فرحت محمود اور دیگر شعراء اہلبیت نے بہترین کلام پیش کیے۔ پروگرام صلوٰة و سلام اور تبرک تقسیم کے بعد اختتام پذیر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.