ETV Bharat / state

بریلی: جسم فروشی کے کاروبار کا پردہ فاش، 8 افراد گرفتار

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 9:03 AM IST

ضلع بریلی میں جسم فروشی کا کاروبار چلانے والے جوڑے سمیت 8 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

بریلی: جسم فروشی کے کاروبار کا پردہ فاش، 8 افراد گرفتار
بریلی: جسم فروشی کے کاروبار کا پردہ فاش، 8 افراد گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے تھانہ پریم نگر علاقہ میں ایک مکان میں چل رہی جسم فروشی کا پردہ فاش ہوا ہے۔ پولیس نے 3 خواتین سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ کرائے کے مکان میں ریکیٹ چلانے والے جوڑے کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

تھانہ پریم نگر پولیس کو ایک شخص سے اطلاع ملی کہ گاندھی پورم میں واقع ایک گھر میں پچھلے 5-6 ماہ سے جسم فروشی کا کاروبار جاری ہے۔ جس کے بعد پریم نگر پولیس نے سی او کے ہمراہ گاندھی پورم میں واقع اس گھر پر چھاپہ مارا تو معلومات صحیح ثابت ہوئی۔

پولیس کو مختلف کمروں میں تین خواتین اور پانچ مرد ملے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے موقع سے 8 موبائل اور 3600 روپے برآمد کیے۔ گرفتار تمام ملزمان بریلی کے رہائشی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: سیکس ریکیٹ میں ملوث 7 افراد گرفتار

پولیس سپرنٹنڈنٹ رورل رویندر کمار نے بتایا کہ 'جسم فروشی کے کاروبار کو بے نقاب کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سب کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیجا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.