ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں ہاتھرس جیسے واقعات كو روکنے كو لیکر آل اانڈیا لائر یونین کی جانب سے منعقد اس سیمینار میں باتھرس جیسے واقعات کے علاوہ اور دوسری جگہ پر بھی لڑکیون کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے معاملوں کو لیکر منعقدہ اس سیمینار میں وکلاء نے اپنے تاثرات پیش کئے۔
وہیں وكلاء نے اس بات پر بھی غور و فکر کیا کہ سسٹم کو بہتر بنانے کے ساتھ ہی اخلاقی اقدار کی مضبوطی کے لیے تربیت پر زور دینے کی بھی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'مرکزی اور ریاستی حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے پرعزم'
ہاتھرس جنسی زیادتی کیس کے پس منظر میں سیمینار کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ خواتین پر بڑھتے جرائم کی وجوہات کا حل کس طرح نکالا جائے۔
یقینی طور پر اس طرح کے سیمینار سے عوام میں خواتین كو کمزور سمجھنے والی سوچ كو بھی دور کیا جا سکے گا اور ان كو کمزور سمجھنے نے والی غلطی كو بھی دور کیا جا سکے گا۔'