ETV Bharat / state

چھ مارچ کو 'بین الاقوامی میڈیسن ڈے' منائے جانے کا مطالبہ - اردو نیوز لکھنؤ

چھ مارچ 1025ء کو فلسفی و طبیب ابن سینا کی مشہور کتاب القانون فی الطب کی پہلی بار اشاعت ہوئی تھی۔ لہذا مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او 6 مارچ کو بین الاقوامی میڈیسن ڈے منانے کا اعلان کرے۔

seminar on world medicine day in lucknow
چھ مارچ کو 'بین الاقوامی میڈیسن ڈے' منایا جائے کا مطالبہ
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 12:37 PM IST

Updated : Mar 7, 2021, 1:12 PM IST

انسٹی ٹیوٹ فار سوشل ہارمونی اینڈ اپلفٹمنٹ کی جانب سے ہوٹل فیئر فیلڈ میریاٹ میں 'بین الاقوامی میڈیسن ڈے' کی مناسبت سے سابق آئی اے ایس انیس انصاری کی صدارت میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں حکیم ابن سینا کے کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

لکھنؤ کے شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکیم ابن سینا قرآن کے حافظ تھے۔ قرآن میں کل 6666 آیات ہیں، جن میں سے 1383 آیات سائنس پر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکیم ابن سینا کی نظروں سے یہ آیات بھی گزری ہیں۔

انہوں نے اسے پڑھا، سمجھا اور اس پر عمل کیا، تبھی وہ ایک بڑے حکیم بنے۔ آج ضرورت ہے کہ ہمارے نوجوان بھی اپنے بزرگوں کی طرح قرآن کو پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کریں، تبھی ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔

پروفیسر علیم الدین قمری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ آیوروید کی طرح یونانی کو بھی سرجری کرنے کی اجازت مل جائے۔ ابھی ہم کامیاب نہیں ہو پائے لیکن ہمیں پوری امید ہے کی ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ بات صحیح کہ یونانی طب اس طرح عوام میں مقبول نہیں ہو پائی، جیسے اسے ہونا چاہیے تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو دکھتا ہے وہی بکتا ہے۔'

پروفیسر علیم الدین نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران یونانی میڈیکل کی دوا عرق عجیب اور جوشاندہ پینے سے لوگوں کو فائدہ ہوا تھا اور اس کی مانگ بہت بڑھ گئی تھی۔

ڈاکٹر محمد طاہر سابق ایڈوائزر یونانی نے بتایا کہ جہاں تک یونانی طب میں سرجری نہ ہونے کا سوال ہے تو ہماری کوشش جاری ہے کہ اس ضمن میں ہم لوگ وزارت آیوش کو پورا نصاب بھیجیں تاکہ وہ اس پر غور و فکر کر کے آیوروید کی طرح ہمیں بھی سرجری کی اجازت مل جائے۔ اس جانب تمام یونانی میڈیکل کالجوں کے ذمہ داران سے بات ہو رہی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ فار سوشل ہارمونی اینڈ اپلفمنٹ کے جنرل سیکرٹری محمد خالد نے بتایا کہ دنیا کے معروف فلسفی اور حکیم ابن سینا کی مشہور کتاب القانون فی الطب کی پہلی بار اشاعت آج کے ہی دن 6 مارچ 1025ء کو ہوئی تھی۔ یہ وہی کتاب ہے جو یورپ کے میڈیکل کالجز میں سات صدیوں تک درسی کتاب کے طور پر بڑھائی جاتی رہی لیکن اب اس کتاب کے نام کو جان بوجھ کے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

لکھنؤ: کولڈ اسٹوریج میں دھماکہ، دو مزدور ہلاک

قابل ذکر ہے کہ حکیم ابن سینا نے طب، فلسفہ، ریاضی، علم نجوم، دینیات، لسانیات، ادویات وغیرہ پر کتابیں لکھی ہیں، جن میں سے کتاب الشفاء اور القانون فی الطب اس زمانے کی مشہور و معروف کتابیں ہیں۔ لہذا ڈبلیو ایچ او سے مطالبہ کی 6 مارچ کو بین الاقوامی میڈیسن ڈے منانے کا اعلان کرے۔

Last Updated : Mar 7, 2021, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.