ETV Bharat / state

اسکول بند کرنے کا فیصلہ کتنا درست؟ اسکول انتظامیہ کا ردعمل - کورونا پازیٹیو معاملوں میں تیزی

کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ریاستی حکومت کے حکم پر درجہ ایک سے 12 تک کے اسکول 11 اپریل تک کے لیے دوبارہ بند کر دیے گئے ہیں۔ 10 ماہ بعد کھلے اسکولوں کو دوبارہ بند کیے جانے کے فیصلہ پر رامپور کے پرائویٹ اسکولوں کی انتظامیہ میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔

کورونا: اسکول بند کرنے کا فیصلہ کتنا درست؟ اسکول انتظامیہ کا ردعمل

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 5:48 PM IST

کورونا ویکسین آجانے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گذشتہ ماہ تقریباً 10 ماہ بعد اسکولوں کو کھولا گیا تھا۔ ابھی پورے طور پر نہ تو اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول پر آ سکی تھیں اور نہ ہی نئے داخلہ لینے والے طلبہ کی خاطر خواہ تعداد نظر آ رہی تھی لیکن ویکسنیشن کے دور میں ہی اچانک کورونا معاملوں کی رپورٹیں سامنے آنے لگی۔

کورونا: اسکول بند کرنے کا فیصلہ کتنا درست؟ اسکول انتظامیہ کا ردعمل

ایک مرتبہ پھر کورونا پازیٹیو معاملوں میں تیزی آتے دیکھ کر ریاستی حکومت نے درجہ ایک سے 12 تک کے تمام اسکولوں کو 11 اپریل تک کے لئے بند کرنے کا فیصلہ صادر کر دیا، جس سے پرائویٹ اسکول چلانے والے اسکول منتظمین اپنے اسکول اور طلبہ کے مستقبل سے متعلق تشویش کا اظہار رہے ہیں۔

وہیں رامپور نیشنل اسکول کے ڈائریکٹر معاز نصرت کہتے ہیں کہ گذشتہ لاک ڈاؤن میں اسکول بند رہنے سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی گذشتہ نقصان کی بھرپائی ہو بھی نہیں سکی تھی کہ کورونا کی دوسری لہر میں اسکول دوباہ بند ہو گئے ہیں۔

اسی طرح سے رامپور کا ایک معروف تعلیمی ادارہ مرکزی درسگاہ اسلامی کے پرنسپل اظہر علی خان کہتے ہیں کہ کورونا بحران میں سب سے زیادہ نقصان طلبہ کا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن دنوں میں نئے طلبہ کے داخلے ہوتے ہیں اس دوران ہی ان کے اسکول سے تقریباً 40 فیصد طلبہ مسلسل اسکول بند رہنے کے سبب اپنا نام خارج کرا چکے ہیں۔

فی الحال 11 اپریل تک اسکول بند کرنے کے احکامات ہیں لیکن جس تیزی سے کورونا کی دوسری لہر میں پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اب اس کو دیکھ کر یہ کہنا مشکل ہو رہا ہے کہ کیا 11 اپریل کے بعد بھی اسکول کھل سکےگا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کے خلاف مبینہ بدعنوانیوں کی سی بی آئی تحقیقات

اسی لئے اسکول منتظمین حکومت سے یہ بھی گذارش کر رہے ہیں کہ حکومت تعلیمی سلسلہ کو بند نہ کرے بلکہ کوئی ایسا راستہ نکالے جس سے کورونا سے بچنے کے لئے سوشل ڈسٹینسنگ پر بھی عمل آوری ہو جائے اور طلبہ اپنی تعلیم سے بھی محروم نہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.