ETV Bharat / state

Umeshpal Kidnapping Case صولت حنیف 14 دنوں کی عدالتی حراست میں - مرحوم عتیق احمد کے وکیل صولت حنیف

مرحوم عتیق احمد کے وکیل صولت حنیف امیش پال اغواہ معاملہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ وہیں ان کی آج عدالت میں ریمانڈ سے متعلق سماعت ہوئی۔ جس کے بعد عدالت نے انہیں آج 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 9:20 PM IST

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کی ایک اسپیشل عدالت نے امیش پال کے اغوا کے تقریبا 17سال پرانے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے صولت حنیف کو امیش کے قتل میں پوچھ گچھ کے لئے جمعرات کو 14دنوں کی عدالتی تحویل کا حکم دیا ہے۔ ضلع سرکاری وکیل گلاب چندر اگرہری نے بتایا کہ پریاگ راج کی ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت کے جج دنیش چندر شکلا نے سال 2006 میں ہوئے امیش پال اغوا معاملے میں عتیق احمد، اس کے وکیل صولت حنیف اور سابق سبھاسد دنیش پاسی سمیت تین ملزمین کو تعزیر ہند کی دفعہ 364 اے کے تحت خاطی قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے تینوں پر ایک ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ یہ رقم امیش پال کے اہل خانہ کو دی جائے گی۔

اگہری نے بتایا کہ اسپیشل سیکورٹی انتظام کے درمیان خان صولت حنیف کو چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (سی جے ایم) کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں ریمانڈ پر 12:30 سے شنوائی شروع ہوئی تھی اور تقریبا دو بجے سماعت پوری ہونے کے بعد خان صولت حنیف کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا کہ امیش پال اغوا معاملے میں صولت حنیف کو عمر قید کی سزا عدالت سے سنائی گئی ہے۔ اب امیش پال قتل معاملے میں مجسٹریٹ نے پوچھ گچھ کے لئے 14 دنوں کی عدالتی حراست کی ہدایت دی ہے۔ پولیس نے 14دنوں کی پولیس ریمانڈ طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Umeshpal Kidnapping Case عتیق احمد کے وکیل خان صولت حنیف کی ریمانڈ پر سماعت آج متوقع

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.