رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کے قیام کے بعد سے ہی عقیدت مندوں نے ایودھیا رخ اختیار کیا ہے جبکہ شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے بھی ایودھیا جانے والے ہیں۔
سنجے راؤت نے کہا کہ 7 مارچ کو وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کا رام جنم بھومی درشن کا پروگرام طے ہوا ہے، وہ اپنی پوری کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ایودھیا کا دورہ کریں گے۔
سنجے راؤت نے ادھو ٹھاکرے کے ایودھیا دورے سے قبل شہر کو دورہ کیا اور شیوسینا سربراہ کے قیام و طعام کا انتظام دیکھا۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران سنجے راؤت نے کہا کہ 'یہ عقیدت اور مبنی ہے نا کہ سیاسی مفاد کے لیے۔