ETV Bharat / state

مظفر نگر: کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سینیٹائزیشن مہم کی شروعات

مظفر نگر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے میونسپلٹی چیئرمین کے سربراہی میں سینیٹائزیشن مہم کی شروعات کی گئی۔

مظفر نگرمیں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سینیٹائزیشن مہم کی شروعات

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 6:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے مدنظر میونسپلٹی چیئرمین کے زیر انتظام شہر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر سینیٹائزیشن مہم چلائی گئی۔

ضلع مظفرنگر کی میونسپلٹی کی چیئرمین انجو اگروال ضلع میں بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسوں سے پریشان ہیں۔ کورونا وبا کی روک تھام کے لیے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چیئرمین کے ذریعے مسلسل سینیٹائزیشن مہم چلائی جا رہی ہے۔

مظفر نگرمیں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سینیٹائزیشن مہم کی شروعات

شہر میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے مدنظر آج چیئرمین انجو اگروال نے خود ہی سینیٹائزیشن مہم کی شروعات کی۔ اس مہم میں بلدیہ ملازمین کے ساتھ پرکاش چوک، مہاویر، چوک میناکشی چوک اور شہر کے مختلف چوراہوں پر دکانوں اور مکانوں پر سینیٹائزیشن کا کام کیا۔

بلدیہ کی چیئرمین انجو اگروال نے کہا کہ بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کی وجہ سے ضلع میں سینیٹائزینشن مہم کی شروعات کی گئی ہے۔ میونسپلٹی کے پانی کے کئی بڑے ٹینکروں کی مدد سے خصوصی دواؤں کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ بدلیہ ملازمین ہر دکان اور مکان کا سینیٹائزیشن کریں گے تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.