ETV Bharat / state

Hindu College Burqa Controversy سماج وادی اسٹوڈنٹ ونگ کی جانب سے کالج انتظامیہ کو میمورنڈم - برقعے کو لے کر تنازعہ

مرادآباد میں واقع ہندو کالج میں مسلم طالبات کے برقعہ اتروائے جانے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ ہندو کالج کی جانب سے ڈریس کوڈ کے نام پر برقعہ اتروانے کے خلاف طالبات نے احتجاج کیا۔ سماج وادی اسٹوڈنٹ ونگ کی جانب سے کالج انتظامیہ کو میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔ Hindu College In Moradabad

سماج وادی اسٹوڈنٹ ونگ کی جانب سے کالج انتظامیہ کو میمورنڈم

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 2:29 PM IST

سماج وادی اسٹوڈنٹ ونگ کی جانب سے کالج انتظامیہ کو میمورنڈم

مرادآباد: اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں گذشتہ چند دنوں سے مرادآباد کے ہندو کالج میں برقعے پر تنازعہ چل رہا ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ معاملہ مزید طول پکڑنے لگا ہے۔ سماج وادی اسٹوڈنٹس یونین کے عہدیداروں نے کہا کہ انہیں ڈریس کوڈ نافذ کرنے کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن کالج انتظامیہ کسی طالبہ کو گیٹ پر برقعہ اتارنے کو کہے، وہ غلط ہے۔ گیٹ پر لوگوں کے سامنے برعقہ اتروانا غیر اخلاقی فیصلہ ہے۔ کالج انتظامیہ کو اس سلسلے میں غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامن روم، کالج کے گیٹ پر بنائے گئے چینج رومز کو ٹھیک کیا جائے تاکہ لڑکیاں وہاں اپنا برقعہ اتار کرکالج میں داخل ہو سکیں۔ اس سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہو سکتی ہے۔ جب کہ اس پورے معاملے پر ہندو کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس ایس راوت کا کہنا ہے کہ کالج میں داخلہ کالج کے لباس کے معیار کے مطابق ہی دیا جائے گا۔ڈریس کوڈ نافذ کر دیا گیا ہے سبھوں کو اس پر عمل کرنا ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Hijab Case In Moradabad College باحجاب مسلم طالبات کو کالج کیمپس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

انہوں نے کہا کہ طالبات کے لئے حجاب، دوپٹہ اور عقاب پہننے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے تمام طالبات سے اپیل کی ہے کہ ڈریس کوڈ کے تحت کپڑے پہن کر کالج آئیں۔ سماج وادی اسٹوڈنٹس یونین کی جانب سے کالج انتظامیہ کو میمورنڈم دیا گیا ہے۔ کالج انتظامیہ سے اس معاملے کو جلد سے جلد حل کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.