ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان زرعی قوانین کا پتلا نظر آتش کرنا چاہتے تھے اور پیدل مارچ کرکے ضلع کلیکٹر کو میمورنڈم دینا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں بیچ راستے میں ہی روک دیا۔
دراصل، سماجوادی پارٹی کے قومی صدر کی اپیل پر پارٹی کارکنان چھایا چوراہے واقع پارٹی دفتر سے کلکٹریٹ آفس تک پیدل مارچ اور انتظامیہ کو میمورنڈم دینا چاہتے تھے۔
اس دوران وہ زرعی قوانین کا پتلا بھی نظر آتش کرنا چاہتے تھے۔ لیکن جیسے ہی ایس پی کارکنان جمع ہوئے، پولیس نے ان کا پتلا ان سے چھین لیا۔ اس کے بعد انہیں آگے جانے نہیں دیا گیا۔
ایس پی کارکنان حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے آگے بڑھ ہی رہے تھے کہ پولیس نے انہیں لکھنؤ-فیض آباد روڈ کے قریب ہی روک دیا۔ اس دوران پولیس اور ایس پی کارکنان میں بحث بھی ہوئی۔