آگرہ: محبت کی نشانی تاج محل میں عیدالفطر کی نماز کے بعد سپریم کورٹ کے احکامات اور اے ایس آئی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں سماج وادی پارٹی کی میئر کی امیدوار جوہی پرکاش جاٹاو نے سرخ ٹوپی پہن کر ووٹ مانگے۔ اس دوران ایک حامی نے پارٹی کا انتخابی نشان پہنا۔ وہیں کئی مقامی سیاحوں نے تاج محل کے فورے پر پیر رکھ کر فوٹو کھینچوائے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے اے ایس آئی کے نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اے ایس آئی اہلکار اس بارے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ عیدالفطر کی نماز کے لیے ہفتہ کی صبح 7 بجے سے صبح 9 بجے تک تاج محل میں عقیقت مند اور سیاحوں کا مفت داخلہ تھا، جس کی وجہ سے سیاحوں کا ہجوم تاج محل پہنچا اور اے ایس آئی اور سی آئی ایس ایف کا نظام درہم برہم کر دیا۔ تاج محل کی شاہی مسجد میں عقیقت مندوں نے نماز ادا کی۔ ہفتہ کو سماجوادی پارٹی کی میئر امیدوار جوہی پرکاش جاٹاو نے تاج محل میں عید کی نماز سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی۔ جوہی پرکاش جاٹاو اور ان کے حامی پارٹی کی سرخ ٹوپیاں پہن کر اور گلے میں ایس پی کا انتخابی نشان پہن کر پہنچے۔ تاج سیکورٹی اے سی پی نے اس پر اعتراض کیا تو انہوں نے اپنی ٹوپی اور پٹا اتار دیا۔ تاج محل میں ووٹ مانگنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اے ایس آئی اور سی آئی ایس ایف میں ناراضگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اس معاملے میں ایس پی کی میئر امیدوار جوہی پرکاش جاٹاو کے خلاف تاج گنج تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مزید پڑھیں: Taj Mahal on Covid alert بغیر کورونا جانچ کے تاج محل میں داخلہ ممنوع
قابل ذکر ہے کہ عید کے دن تاج محل میں قواعد کی خلاف ورزی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو اے ایس آئی اور سی آئی ایس ایف کے انتظامات پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ لوگ باغوں میں بے خوف گھوم رہے ہیں۔ وہ ہریالی کو اپنے پیروں سے روند رہے ہیں اور تاج محل کے قواعد کی سرعام خلاف ورزی کررہے ہیں۔