ETV Bharat / state

بے گناہوں کے خلاف کاروائی بند کرنے کا مطالبہ

بریلی میں سماج وادی پارٹی کے لیڈران نے بریلی رینج کے ڈی آئی جی سے ملاقات کی اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ کرم پور موضع کے بے گناہ لوگوں کے خلاف کارروائی بند کرے۔

بریلی میں سماج وادی پارٹی کے لیڈران
بریلی میں سماج وادی پارٹی کے لیڈران
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 12:32 PM IST

گزشتہ چھ اپریل کو، بریلی ضلع کے تھانہ عزت نگر علاقہ کے کرم پور گاؤں میں پولیس اور مقامی باشندوں کے مابین جھڑپ ہوئی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

درحقیقت، لاک ڈاؤن کا مشاہدہ کرانے گئی پولیس نے کشمیر خان نامی نوجوان کی پٹائی کر دی۔ کشمیر خان اس مار پیٹ سے بے ہوش ہوگیا۔ پولیس اسے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئی۔

پولیس کے اس اقدام کے خلاف مقامی لوگوں نے چوکی بیریئر نمبر ایک کا محاصرہ کر لیا۔ ہجوم بے قابو ہو گیا اور پولس کے ساتھ مقامی باشنوں کا زبردست تصادم ہوا۔

مقامی باشندوں کی اس شرارت سے ناراض، پولیس نے لوگوں پر لاٹھیاں برسائیں۔ اس گاؤں میں جہاں کہیں بھی نوجوانوں، بزرگ اور بچّے ملے، پولس نے وہیں پٹائی کی۔

اس معاملے میں، پولیس نے گاؤں کی خاتون پردھان کے شوہر تصور خان سمیت تین خواتین اور مجموعی طور پر 44 افراد کو گرفتار کیا اور انہیں جیل بھیج دیا۔

سماج وادی پارٹی کے سابق وزیر بھگوت سرن گنگوار نے پارٹی عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ مل کر ڈی آئی جی رینج سے مطالبہ کیا کہ کرم پور گاؤں سے تمام نوجوان فرار ہو چکے ہیں۔

اب گائوں میں صرف خواتین، معصوم بچّے اور مویشی جانور رہ گئے ہیں۔ پولیس اور مقامی باشندوں کے مابین تصادم میں جن کا نام شامل نہیں ہے، پولیس انہیں گاؤں واپس آنے میں نرمی کا مظاہرہ کرے۔ جس سے خواتین، بچوں اور مویشیوں کو بھوکا نہ مرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.