ETV Bharat / state

UP Assembly Election: 'انتخابات میں ووٹوں کے بلڈوزر سے ہوگا بی جے پی کا صفایا'

بندیل کھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم Samajwadi Party Election Campaign کا آغاز کرتے ہوئے اکھلیش یادو Akhilesh Yadav نے بی جے پی حکومت کی جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے وعدے اور جملے سبھی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ اس حکومت میں نہ ہی کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوئی ہے اور نہ ہی کروڑوں لوگوں کو نوکریاں دینے کے وعدے پورے ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : Dec 1, 2021, 7:45 PM IST

اکھلیش
اکھلیش

سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو Samajwadi Party Leader Akhilesh Yadav نے کہا کہ بلڈوزر چلانے میں ماہر اترپردیش کی بی جے پی حکومت کا صفایا عوام آنے والے اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election میں ووٹوں کے بلڈوزر چلا کر کریں گی۔

بندیل کھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم Samajwadi Party Election Campaign کا آغاز کرتے ہوئے اکھلیش نے بدھ کو یہاں سرکاری انٹر کالج میدان پر منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں کسان، مزدور، کاروباری اور نوجوان سبھی بدحال ہیں۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل پارہا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگار سے عوام پریشان ہیں اور نوجوان بے کار گھوم رہے ہیں ۔ کسانوں کو فصلوں کی قیمت اور کھاد پانی نہیں مل رہا ہے۔ مویشیوں سے کسانوں کی فصل کو بچانے کے لئے حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ رات دن کسان جاگ کر مویشیوں سے فصلوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ حکومت نے بندیل کھنڈ کو کچھ بھی نہیں دیا ہے۔ جبکہ موجودہ حکومت میں بندیل کھنڈ سے تمام اراکین اسمبلی بی جے پی کے ہیں۔ بی جے پی حکومت کے وعدے اور جملے سبھی جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجر مزدوروں کو واپس لوٹنے کا فورا انتظام نہ ہونے سے متعدد مزدور ہلاک ہوئے اور انہیں پولیس کی لاٹھی۔ ڈنڈوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔ اگر مدد کی تو صرف سماج وادی پارٹی نے جس نے سبھی متوفی بے سہارا کنبوں کو ایک لاکھ روپئے دئیے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی نتقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کا پریوار نہیں ہوتا ہے وہ کسی کنبے کا دکھ نہیں سمجھتے ہیں۔ صرف متاثرہ کنبوں کی وہی مدد کرتے ہیں جن کا پریوار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دمدار حکومت چلانے والے جھوٹ بولنے والے ہیں۔ ان کی جھوٹی باتیں ہی دمدار ہیں۔ بی ایڈ بے روزگار ،شکچھا متروں، کسانوں و نوجوانوں سے کئے گئے سبھی وعدے بے کار ثابت ہوئے ہیں۔ نہ ہی کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوئی ہے اور نہ ہی کروڑوں لوگوں کو نوکریاں دینے کے سپنے پورے ہوئے ہیں۔

اکھلیش نے بھیڑ سے سوال کیا کہ یوگی حکومت چاہئے یا ریاست میں اہل حکومت چاہئے۔ وزیر اعلی یوگی لیپ ٹاپ و اسمارٹ فون بھی چلانا نہیں جانتے ہیں اور اب اسمارٹ فون و ٹیبلیٹ وغیرہ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ساڑھے چار برسوں تک یوگی حکومت اب تک کیا کرتی رہی اور انتخابات آتے ہی اسمارٹ فون و ٹیبلیٹ تقسیم کی یاد آئی ہے جبکہ ریاست کے زیادہ تر نوجوانون کے پاس ایس پی میعاد کار کا لیپ ٹاپ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: Priyanka Gandhi's Tweet on Yogi Government: غذائی قلت پر پرینکا گاندھی کی یوگی حکومت پر تنقید

انہوں نے کہا کہ ٹی ای ٹی پرچہ لیک ہونا شرم ناک بات ہے یہ حکومت بے روزگار نوجوانوں کو نوکری نہیں دینا چاہتی ہے۔ ایس پی صدر نے کہا کہ'ہماری حکومت نے گذشتہ حکومتوں میں شروع کئے گئے کاموں کو رفتار دیا تھا جبکہ موجودہ بی جے پی حکومت ہمارے حکومت میں شروع کئے گئے ترقیاتی پروجیکٹوں کو روکے ہوئے ہے۔ پروجیکٹوں، سڑکوں، شہروں و اداروں کا نام تبدیل کرنے میں ماہر بی جے پی حکومت نام بدلنے میں عالمی ریکارڈ بنانے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی ڈبل انجن حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ بجلی کے بل مہنگے ہوگئے ہیں اور بجلی پروڈکشن ٹھپ ہے۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ نوجوان، کسان، مزدور، کاروباریوں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے اور لوگ انصاف سے محروم ہیں جبکہ ایس پی میعاد کار میں سینچائی، صحت، تعلیم مفت میں دی جاتی تھی اور بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل اور خوشحالی کے لئے اب بی جے پی کا صفایا ہونا یقینی ہے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو تاریخی شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.