ETV Bharat / state

سماجوادی پارٹی کا پولیس محکمہ پر دھاندلی کا الزام

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 5:29 PM IST

اترپردیش کے متعدد اضلاع میں پنچایت صدر کے لیے آج انتخاب ہو رہا ہے، اس دوران بریلی میں سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں نے پولیس محکمہ پر دھاندلی کرنے اور پارٹی کے ووٹروں کو بلا وجہ پریشان کرنے کا الزام لگایا ہے۔

سماجوادی پارٹی کا پولیس محکمہ پر دھاندھلی کا الزام

بریلی سمیت اتر پردیش کے کل 53 اضلاع میں آج ضلع پنچایت صدر کے لیے انتخاب ہو رہا ہے، بریلی میں بی جے پی اور سماجوادی پارٹی کے مابین آمنے سامنے کا مقابلہ ہے، لہذا دونوں پارٹیوں کے رہنما اور امیدوار اپنی کامیابی کے لیے کوئی کثر باقی نہیں رکھنا چاہتے۔

اس دوران بریلی میں سماجوادی پارٹی کے رہنماؤں نے پولیس محکمہ پر دھاندلی کرنے اور پارٹی کے ووٹروں کو بلا وجہ پریشان کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ویڈیو

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما سابق وزیر بھگوت سرن گنگوار نے پولیس محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس بی جے پی امیدوار کی مدد کر رہی ہے اور سماجوادی پارٹی کے امیدوار اور کارکنان کو بلا وجہ پریشان کر رہی ہے۔

وہیں ضلع صدر اگم موریہ نے کہا ہے کہ پولیس، سماجوادی پارٹی کے لیڈران کے ساتھ بدسلوکی کر رہی ہے اور گندی گالیاں دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش: ضلع پنچایت صدر کی 53 نشستوں پر ووٹنگ آج

اس سلسلہ میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے پولیس کے سینئر عہدیدار سے شکایت کی ہے کہ پولیس سماجوادی پارٹی کے سبھی ممبران کو بغیر کسی وجہ کے روک رہی ہے جو مناسب نہیں ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.