مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن Samajwadi Leader ST Hassan نے مرادآباد اسمبلی دیہات 27 سے امیدوار کے ایک سیاسی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کا کام کر رہی ہے، شہروں کے نام بدل دیے گئے، شہروں کے نام بدلنا، کس طرح کی ترقی ہے۔
سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی مسلمانوں کے حقوق کو ختم کرنے کے لیے سول کوڈ کا قانون لانا چاہتی ہے، جس سے وقف کی جائیداد کو ختم کر دیا جائے گا۔ مدرسوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ آرٹیکل 29 اور 30 لا کر اقلیتی اداروں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اقلیتی ادارے اگر ختم ہو جائیں گے تو مسلموں کو کوئی بھی تعلیمی سہولت نہیں ملے گی۔ MP ST Hassan on Muslim Issues in Moradabad
انہوں نے کہا کہ میں آج کے نوجوانوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کی تعلیم حاصل Education in Muslims کرو، اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے وقت اچھا نہیں ہے، تعلیم آپ کے وقت کو بدل سکتا ہے۔ ہندو اور مسلمانوں کی رگوں میں اسی ملک کا خون دوڑتا ہے لیکن یہ حکومت اس بھائی چارے کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ST Hasan On Jamia Arabia University: ایس ٹی حسن کا مطالبہ جامعہ عربیہ یونیورسٹی جلد قائم کیا جائے
سیاسی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی چاہے وہ کانگریس ہو یا پھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین یا پھر بہوجن سماج پارٹی کوئی بھی پارٹی اتر پردیش میں اپنی حکومت نہیں بنا رہی، صرف سماج وادی پارٹی اپنی حکومت بنانے جارہی ہے۔ MP ST Hassan on Muslim Issues in Moradabad