اکھیلیش یادو نے کہا کہ جس گنگا ماں کی قسم کھا کر کے بی جے پی نے حکومت بنائی تھی اور عوام نے اقتدار کی کرسی پر بٹھایا تھا لیکن ابھی تک ماں گنگا آلودہ کیوں ہے؟ کیوں گنگا کو صاف نہیں کیا؟
انہوں نے کہا کہ بنارس کو اسمارٹ سٹی کب بنایا جائے گا، بنارس سے گزرنے والی ورونا ندی کی صفائی کب ہوگی؟ بی جے پی ملک کی سرمایہ کو نجی ہاتھوں میں بیچ کر ڈھائی لاک کروڑ جمع کر رہی ہے یہ افسوسناک ہے۔
اکھیلیش یادو نے کہا کہ اگر ملک کے سرمایہ کو فروخت کردیا جائے گا نجی ہاتھوں میں بیچ دیا جائے گا تو نوجوان روزگار کہاں حاصل کریں گے اور آئین میں دیئے گئے اختیارات کو کیسے استعمال کیا جاسکے گا؟
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے جس کی وجہ سے اترپردیش کے عوام غریب سے غریب ہوتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد اپنے کئے ہوئے وعدے کو بھول چکی ہے۔
مزید پڑھیں:
مسلم پرسنل لا بورڈ کا ویب سیریز بنانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ مشرقی اترپردیش کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور پارٹی کارکنان سے بات کریں گے اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی تیار کریں گے۔