ETV Bharat / state

سہارنپور: غیر قانونی اسلحہ بنانے کے الزام میں ایک گرفتار - سائیں دھام مندر

ریاست اتر پردیش کی دیوبند پولیس نے سائیں دھام کے قریب نور پورگاؤں کی روڈ پر واقع مکان پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر ہتھیار بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

illigle weapon
illigle weapon
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 10:10 PM IST

دیوبند پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران بڑی مقدار میں طمنچے اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ اعلیٰ افسران کی ہدایت پر چلائی گئی مہم کے تحت یہ کاروائی کی گئی۔

رجنیش کمار اپادھیائے، سی او، دیوبند

کوتوالی انچارج اشوک سولنکی نے اس بابت کہا کہ 'خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ہائی وے پر واقع سائیں دھام مندر کے سامنے نور پور گاؤں جانے والے راستہ میں بنے ایک کھنڈر نما مکان میں چھاپہ ماری کی۔

چھاپہ ماری کے دوران مظفرنگر کے تھانہ کوتوالی کے شہاب الدین پور روڈ کے رہنے والے راشد کو حراست میں لیا گیا اور 315 بور کے دو، 12 بور کا ایک کا طمنچہ اور بڑی مقدار میں کارتوس سمیت 14 باڈی، 14نال 23 اسپرنگ اور ڈرل مشین اور ویلڈنگ مشین سمیت دیگر اسلحہ بنانے کے آلات برآمد کئے ہیں۔

سولنکی نے بتایاکہ ملزم 2012 اور 2018 میں غیر قانونی ہتھیاربنانے کے الزام میں ضلع مظفر نگر کوتوالی اور منصور پور کی جیل جا چکا ہے۔

فی الحال ملزم راشد کو آرمس ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنچایتی انتخابات کی آہٹ کے ساتھ ہی غیر قانونی ہتھیاروں کی سپلائی بھی سرگرم ہوگئی ہے، حالانکہ ابھی الیکشن کا اعلان نہیں ہوا ہے لیکن ملزم راشد کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی ڈیمانڈ پر ہی طمنچے بناتا ہے۔

دیوبند کے سی او رجنیش کمار اپادھیائے نے بتایا کہ راشد شاطر قسم کا بدمعاش ہے جو طمنچے بنانے میں مہارت رکھتا ہے اور اس کا کرائم ریکارڈ بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.