ETV Bharat / state

سہارنپور: پولیس اسٹیشن میں نکاح

اترپردیش پولیس آج کل عاشق جوڑوں کی شادیاں کرانے کے لیے چرچہ میں ہے، اس تعلق سے ایک واقعہ دیوبند کوتوالی میں پیش آیا جہاں پولیس اسٹیشن میں ہی عاشق جوڑے کا نکاح پڑھایا گیا۔

پولیس اسٹیشن میں نکاح
پولیس اسٹیشن میں نکاح
author img

By

Published : Nov 29, 2019, 9:36 PM IST

اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں پولیس نے عاشق و معشوق کا معاملہ بڑے ہی بہترین انداز میں حل کیا۔

پولیس اسٹیشن میں نکاح، ویڈیو

دراصل معاملہ کچھ یوں ہے کہ دیوبند شہر کے پٹھان پورہ محلہ میں رہنے والی لڑکی کا معاشقہ گزشتی ایک برس سے مرزا پور کے ایک گاؤں کے ساکن لڑکے سے چل رہا تھا لیکن لڑکا شادی کے لیے ٹال مٹول کر رہا تھا جبکہ پچھلے کئی روز سے اس نے لڑکی سے بات کا سلسلہ بھی منقطع کر دیا تھا جس کی وجہ سے لڑکی نے دیوبند کوتوالی میں شکایت کی۔

پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مذکورہ عاشق لرکے کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ پولیس طلب کیا جبکہ دوسری جانب قاضی صاحب کو بھی طلب کیا اور عاشق جوڑے کا نکاح پولیس اسٹیشن میں کردیا۔

Intro:اینکر

سہارنپور

         اترپردیش پولیس آج کل عاشق جوڑوں کی شادیاںکرانے کے لئے بھی چرچا میں ہے، ایسا ہی ایک معاملہ سہارنپور کے دیوبند علاقہ کی شہر دیوبند کوتوالی میں سامنے آیاہے، جہاں پر اختلافات کولیکر کوتوالی پہنچے عاشق جوڑے کا پولیس نے اہل خانہ کے سامنے باقاعدہ قاضی بلاکر نکاح کرادیا،جس کے بعد نیا شادی شدہ جوڑا خوشی خوشی اپنے گھر کو لوٹ گیا۔ہوا یوں کہ شہر کے محلہ پٹھانپورہ کی باشندہ ایک لڑکی کا اپنی بہن کی سسرال تھانہ مرزاپور کے گاو ¿ں گنڈیوڑ کے باشندہ ایک نوجوان کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے معاشقہ چل رہاتھا، نوجوان لڑکی کو شادی کے حسین خواب دکھا

Body:رہاتھا،لیکن اسے عملی جامہ پہنانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہاتھا، اتنا ہی نہیں بلکہ کچھ دنوں سے نوجوان نے لڑکی سے بات تک کرنا چھوڑ دیاتھا، جس کے سبب لڑکی عاشق سے شادی کی ضد کو لیکر دیوبند کوتوالی پہنچ گئی اور پولیس کے سامنے اپنا سارا قصہ بیان کیا۔ پورے معاملہ کو سمجھنے کے بعد کوتوالی انچارج یگ دت شرما نے جمعہ کے روز نوجوان او راس کے اہل خانہ کو دیوبند کوتوالی بلایا، جہاں لڑکی اور اس کے اہل خانہ موجود تھے، دونوں فریق کو آمنے سامنے بٹھاکر بات کرانے کے بعد انچارج انسپکٹر نے عاشق جوڑا کا نکاح باقاعدہ قاضی بلاکر کوتوالی میں ہی کرایا۔ اس دوران سماجی کارکن سلیم قریشی اور عبدالواحد قریشی سمیت دیگر لوگ اس نیک کام کے گواہ بنے اور کوتوالی احاطہ میں قاضی سید اطہر حسین نے خوش نصب ولد عبدالمالک کے ساتھ لڑکی کانکاح پڑھایا۔ جس کے بعد انچارج انسپکٹر نے نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد پیش کی، اس کے بعد پولیس کی کاغذی کارروائی کے بعد نیا شادی شدہ جوڑا خوشی خوشی اپنے گھر کو لوٹ گیا۔ دیوبند کوتوالی میں آج ہوئے عاشق جوڑے کے نکاح کے بعد 11 ہزار روپیہ مہر طے ہوا اور اس کے بعد قاضی نے نکاح پڑھایا،جس کے بعد کوتوالی میں چھوارے تقسیم کئے گئے۔ 

Conclusion:بائٹ:1 خوش نصیب خاتون

بائٹ:2 سید اطہر حسین(شہر قاضی)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.