دہلی:نوئیڈا سیکٹر 137 میں واقع فیلکس ہسپتال نے اڈورو ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ایک کووید 19 روبوٹ تیار کیا ہے، جو کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں اپنا اہم رول ادا کرے گا۔بتایا جاتا ہے کہ طب کے شعبے میں یہ پہلا روبوٹ لانچ کیا گیا ہے ۔
اطلاع کے مطابق کوید فائٹر انسانوں کی طرح قدرتی نیویگیشن کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کی طب کے شعبے میں سخت ضرورت تھی کیونکہ ہمارے ملک میں طب کے میدان میں تربیت یافتہ افراد کی کمی ہے ، اور کورونا کے مریض دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ، ڈاکٹرز ، نرسیں ، اور دیگر طبی عملہ پراس وائرس کا خطرا زیادہ ہے، جو متاثرہ مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔
وہیں کووید فائٹر روبوٹ کے ساتھ ، وائرس پھیلنے کا امکان نہ کے برابر ہے، جس سے دیگر طبی عملہ سنگین مریضوں پر توجہ مرکوز کرسکیں گے۔
یہ روبوٹ مریضوں کو دوائیں ، کھانا اور دیگر اشیاء کی تقسیم ،مریضوں سے فضلہ یا استعمال شدہ دوائیں جمع کرنا، مریضوں سے متعلق صحت کی دیکھ بھال کرنے میں کافی مددگار ہے۔ اس کے علاوہ بھیڑ والی جگہ پر کورونا سے متاثرہ مریضوں کو اسکین کرکے یہ پہچان کرنے میں کارگر ہے۔
فیلکس کے ڈاکٹر ڈی کے گپتا نے کہا ، "یہ فیلکس کے لئے فخریہ لمحہ ہے ، اور ہم ان روبوٹس کو مارکیٹ میں متعارف کرانے سے خوش ہیں، کہ ہم معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
اور اہم بات یہ ہے کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمارے پاس اس وقت 3 روبوٹ تیار ہیں، جو اترپردیش حکومت کو بغیر قیمت مہیا کرنا چاہیں گے، اور اگر حکومت کو ضرورت ہو تو ہم 30 مزید تیار کر سکتے ہیں ۔