ریاست اترپردیش کے مرادآباد تھانہ مجھولہ علاقے کے گاؤں ڈھکّہ میں بنی آسرا کالونی کے لوگوں نے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے زیر قیادت ڈی ایم دفتر گیٹ پر احتجاج کیا۔
انھوں نے ڈی ایم اور ایس ایس پی کو درخواست دیکر مطالبہ کیا ہےکہ 2016 میں مکانات فراہم کیے گئے تھے لیکن ان مکانوں میں نہ لائٹ ہے نہ پانی ہے اور نہ ہی کالونی میں سڑک ہے۔
انھوں نے کہا کہ سرکار کے آسرا منصوبے کے تحت بنائے گئے مکانوں میں نہ بجلی ہے نہ پانی ہے اور نہ سڑک درست ہے۔
انھوں نے ڈی ایم سے کہا ہے کہ مکان میں رہنے والے لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ یہاں رہنے والے لوگوں کو سہولت مل سکے۔
اس موقع پر ایس ایس پی پربھاکر چودھری کو بھی ایک درخواست دیکر کہا گیا ہے کہ کالونی میں جو بوسیدہ مکان خالی پڑے ہیں۔ ان میں آس پاس کے لوگ جوا کھیلتے ہیں اور شراب پیتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے کئی بار پولس میں شکایت کی گئی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔
لہٰذا ضلع انتظامیہ اور پولس سے مطالبہ ہے کہ غیر سماجی فعل میں مبتلا افراد کے خلاف کاروائی کی جائے اور بوسیدہ مکانوں کو درست کرا کر انہیں آباد کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:رامپور: گوشت کے تاجروں کو معاشی مشکلات کا سامنا