دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے جنوبی دہلی میں واقع تغلق آباد میں گذشتہ دنوں تقریبا 1 ہزار آشیانوں پر بلڈوزر کارروائی کی گئی ان زمینوں پر زیادہ تر باشندے بہار، بنگال اور اتر پردیش ریاستوں سے آکر دہلی میں آباد ہوئے تھے لیکن اب یہ تمام افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ عدالت کے حکم کے بعد ان کے سر سے چھت چھن لی گئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کے تغلق آباد کے اس علاقے کا دورہ کیا جہاں اب صرف اینٹوں کا ڈھیر اور آنکھوں میں سرکاری مدد کی آس باقی ہے اس کے علاوہ یہاں پر سب کچھ برباد ہو چکا ہے۔ نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے متاثرین سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ زمین سرکاری تھی تو اتنے سارے مکانات کو تعمیر ہونے ہی کیوں دیا گیا پہلے ہی اگر کارروائی کی جاتی تو اتنے سارے آشیانوں کو اجاڑنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔
گذشتہ 6 برسوں سے یہاں رہنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ انہوں نے یہ زمین 10 ہزار روپے فی گز کے حساب سے خریدی تھی ان کے مکان میں بجلی کا میٹر بھی موجود تھا 5 برسوں میں اس مکان کی قسطیں مکمل ہوئی تھی اور اب اچانک ہماری سالوں کی کمائی پر سرکار نے اپنا بلڈوزر چلا دیا۔ واضح رہے کہ تغلق آباد قلعہ 6 میٹر سے زائد کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے آثار قدیمہ کے مطابق زمین پر ناجائز تجاوزات تھے جس پر 2001-02 میں خالی کرنے کی کارروائی شروع کی گئی تھی 300 بیگھہ سے زیادہ زمین خالی کرا لی گئی تھی لیکن اس وقت یہ معاملہ ہائی کورٹ میں گیا اور پھر گاؤں کے حق میں فیصلہ دے دیا گیا جس کے بعد آثار قدیمہ نے اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ نے 2011 میں اس اسٹے کو ہٹا دیا اور انہیں زمین خالی کرنے کو کہا گیا اس کے بعد سے ہی ان تجاوزات کو خالی کرانے کی جنگ مسلسل جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں : Bengali Market Masjid دہلی میں مسجد پر بلڈوزر کارروائی، مسجد کے دو کمرے اور دیوار منہدم کردی گئی