ETV Bharat / state

Urdu Poet Munawwar Rana معروف شاعر منور رانا کی طبیعت میں بہتری، وینٹی لیٹر سے ہٹانے کی تیاری

ممتاز شاعر منور رانا کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔ ان کے بیٹے تبریز رانا نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی رپورٹ کافی بہتر ہے۔

معروف شاعر منور رانا کی طبیعت میں بہتری، وینٹی لیٹر سے ہٹانے کی تیاری

author img

By

Published : May 27, 2023, 5:26 PM IST

لکھنؤ: اردو زبان کے معروف و ممتاز شاعر منور رانا کی طبیعت گذشتہ ایک ہفتہ سے نازک بنی ہوئی تھی۔ وہ لکھنؤ کے اپولو ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے لیکن آج ان کے بیٹے تبریز رانا نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی رپورٹ کافی بہتر ہے۔ امید ہے کہ جس طرح کی رپورٹ آئی ہے اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ ہی وقت میں انہیں ونٹیلیڑ سے ہٹا لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے آئی آئی ایم ایس صفدرگنج ہسپتال میں داخل کرنے کے لیے متعدد ڈاکٹرز سے بات چیت جاری ہے۔ جیسے ہی ایڈمٹ کرانے کا راستہ ہموار ہوگا، ہم دہلی شفٹ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لکھنؤ کے ایس پی جی آئی میں بھی منتقل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ اگر بات بن گئی تو یہی داخل کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آج بلڈ پریشر کی رپورٹ بہتر آئی ہے ساتھ ہی انفیکشن میں بھی کمی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر رپورٹ بھی بہتر ہیں، جس سے یہی اندازہ ہے کہ اب ونٹیلیڑ کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ شاعر منور رانا کا کچھ دن قبل پتہ میں پتھری کا آپریشن ہوا تھا اس کے بعد گال بلیڈر کا آپریشن ہونا تھا لیکن اسے ایک ہفتہ قبل کرایا گیا، جس کے بعد درد میں کافی اضافہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Munawwar Rana Health Condition اردو کے معروف شاعر منور رانا کی حالت نازک، وینٹی لیٹر پر

وہیں سی ٹی اسکین کے بعد معلوم ہوا کہ بلیڈر پیٹ میں پھٹ گیا ہے اور پورے جسم میں انفکشن پھیل گیا ہے۔ آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ تین سے چار دن کافی احتیات برتنے کی ضرورت ہے۔ گال بلیڈر کے آپریشن کے بعد طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد ان کو آئی سی یو میں رکھا گیا۔ بدھ کو کچھ راحت تھی تو آئی سی یو سے نکالا بھی گیا تھا لیکن پھر اچانک ان کی طبیعت بگڑی جب سے وہ آئی سی یو میں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.