ETV Bharat / state

رضا مراد 'کُمبھ کرن' اور شہباز خان 'راون' کے کردار میں - ایودھیا رام لیلا کمیٹی

ایودھیا رام لیلا میں بالی وڈ اداکار رضا مُراد 'کمبھ کرن' اور شہباز خان 'راون' کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

بالی وڈ اداکار رضا مُراد
بالی وڈ اداکار رضا مُراد
author img

By

Published : Sep 25, 2021, 6:52 PM IST

اس بار بھی ایودھیا میں رام لیلا کا اہتمام کیا جائے گا جس میں رضا مُراد سمیت بہت سے دیگر اداکار حصہ لینے والے ہیں اور اسی سلسلے میں تمام فنکار نوئیڈا میڈیا پریس کلب پہنچے۔

بالی وڈ اداکار رضا مُراد

رضا مُراد اور دیگر فنکاروں نے پریس کانفرنس میں رام لیلا کے تعلق سے مکمل معلومات فراہم کیں۔

ایودھیا رام لیلا کمیٹی کے صدر سبھاش ملک بابی نے بتایا کہ 'رام لیلا میں بالی وڈ کے تقریباً پچاس فنکار شامل ہوں گے جبکہ رضا مُراد 'کُمبھ کرن' کا رول ادا کریں گے اس کے علاوہ شہباز خان 'راون'، شیبا خان 'مندودری' اور راہُل بھچر 'رام' کے کردار میں نظر آئی ں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'بہت سے بالی وڈ اداکار رام لیلا میں اسٹیج پر نظر آئیں گے۔ گزشتہ وقت ایودھیا میں ہوانے والے رام لیلا کو 16 کروڑ ناظرین نے دور درشن کے ذریعے دیکھا تھا اور اس بار رام لیلا کمیٹی کا اندازہ ہے کہ تقریباً 20 کروڑ ناظرین اس کا ٹیلی کاسٹ دیکھیں گے۔

اس دوران معروف بالی وڈ اداکار رضا مُراد نے کہا کہا 'پچھلے سال میں راون بن گیا تھا۔ اس سال میں کُمبھ کرن کا کردار ادا کر رہا ہوں۔ اپنی موت تک یہ کردار جو چھ ماہ سوتا ہے اور چھ مہینے جاگتا ہے۔ اسے نبھانے میں بہت مزہ آئے گا کیونکہ یہ ایک مختلف کردار ہے۔

رضا مُراد نے کہا کہ ایودھیا میں رام لیلا کرنے کی خوشی الگ ہی ہے۔ یہ ایک چیلنج ہے کیونکہ اسٹیج پر آپ کو خالص ہندی بولنی پڑتی ہے۔ فلموں میں اگر ڈائیلاگ غلط ہیں تو آپ دوبارہ بول سکتے ہیں۔ لیکن یہاں جو کرنا ہے وہ ایک ہی وقت میں کرنا ہے۔

بھوجپوری اسٹار منوج تیواری ایودھیا کی رام لیلا میں متعدد کرداروں میں نظر آئیں گے۔ روی کشن پرشورام بِندو دارا سنگھ 'ہنومان'، شہباز خان 'راون' بالی وڈ اداکار اسرانی 'نارد مونی' شکتی کپور 'آہروان' اداکار راہل بُھچر 'رام' کا کردار ادا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.